?️
سچ خبریں: ایک امریکی اخبار نے لکھا ہے کہ مصر نے روس کے خلاف خالی گوداموں کو پُر کرنے کے لئے یوکرین کو ہتھیار بھیجنے کی واشنگٹن کی درخواست مسترد کر دی ہے۔
امریکی اخبار کی وال اسٹریٹ کے مطابق مصری اور امریکی عہدیداروں نے اطلاع دی ہے کہ قاہرہ نے واشنگٹن کے عہدیداروں کی یوکرین کو اسلحہ بھیجنے کی درخواستوں کی مخالفت کی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق مصر کی مخالفت موجودہ مشکل حالات میں روس کے خلاف یوکرین کی جوابی کاروائیوں کے لئے امریکہ کے لیے ہتھیار جمع کرنے میں مشکل کھڑی کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بائیڈن عرب نیٹو کے قیام میں ناکام رہے: مصری صحافی
یاد رہے کہ قاہرہ رواں سال کے شروع میں روس کو میزائل دینے کا ارادہ کر رہا تھا لیکن امریکی دباؤ کے تحت پیچھے ہٹ گیا، یاد رہے کہ امریکی وزیر دفاع سمیت متعدد امریکی عہدیداروں نے مصر سے مطالبہ کیا کہ وہ یوکرین کو ہتھیار دے۔
امریکی اخبار کے مطابق اس ملک کے وزیر دفاع نے گذشتہ مارچ میں قاہرہ میں مصری صدر عبد الفتاح السیسی سے ملاقات کے دوران یوکریں کو اسلحہ فراحم کرنے درخواست کی تھی، تاہم مصری عہدیداروں نے امریکی فریق کی درخواست پر اتفاق نہیں کیا جس کے بعد متعدہ امریکی عہدیداروں نے قاہرہ کے عہدیداروں کے ساتھ دیگر ملاقاتیں کرنے کی کوشش کی۔
وال اسٹریٹ جرنل نے اطلاع دی ہے کہ مصری حکام نے یوکرین کو ہتھیار بھیجنے کے لئے امریکی درخواستوں کی مضبوطی سے مخالفت نہیں کی ہے لیکن دبے الفاظ میں کہا ہے کہ ان کا ملک یوکرین کو اسلحہ بھیجنے کا ارادہ نہیں رکھتا ہے۔
یاد رہے کہ جرمنی کے لئے متبادل پارٹی سے وابستہ بنڈسٹیگ (جرمن پارلیمنٹ) کے ممبر اسٹیفن کیٹر نے پہلے کہا تھا کہ یوکرینن کی جنگ میں اس کی مداخلت بالآخر روس کے ساتھ جرمن جھڑپوں کا باعث بن سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین کو ہتھیار بھیجنا جنگ کا خاتمہ نہیں کرتا بلکہ صرف صورتحال کو خراب کرنے کا باعث ہوگا لہذا یوکرین کو ہتھیار بھیجنا ایک غلطی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ہماری جنگ نہیں ہے اور ہمیں ان تمام مسائل سے دور ہونا چاہئے نیز پرامن منصوبوں کو مضبوط بنانے کی کوشش کرنی ہوگی۔
مزید پڑھیں: بائیڈن خالی ہاتھ واپس آئیں گے: مصری تجزیہ کار
یوٹیوب کے ایک چینل سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برلن کو ماسکو کے ساتھ اپنے تعلقات برقرار رکھنا چاہئے جبکہ روس پر مغربی پابندیوں کا جرمنی پر بھی منفی اثر پڑا ہے اس لیے کہ اس ملک میں توانائی کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکہ دنیا میں سب سے بڑا جوہری خطرہ ہے:چین
?️ 4 مارچ 2023سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ نے جمعہ کے روز اس بات پر زور
مارچ
یورپی یونین کے آذربائیجان کے قریب ہونے کی وجہ؟
?️ 27 اپریل 2025سچ خبریں: حالیہ ہفتوں میں یورپی یونین کی خارجہ اور سلامتی پالیسی
اپریل
ایران میں پاکستان کے سفیر نے خاش دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کی
?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران میں پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو نے
عدالتی امور میں ’مداخلت‘ پر ہائی کورٹ کے ججوں کے خط پر تحقیقات کا مطالبہ
?️ 27 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججوں کی جانب
مارچ
اسلام آباد: وزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات، موجودہ حالات میں حمایت پر اظہار تشکر
?️ 1 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف سے عوامی جمہوریہ چین کے سفیر
مئی
پاکستان نے افغانستان پر سفری پابندیاں عائد کر دیں
?️ 18 جون 2021پشاور ( سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر چمن طارق مینگل
جون
کینڈین وزیراعظم سرخیوں میں ،وجہ؟
?️ 3 اگست 2023سچ خبریں: کینیڈا کے وزیراعظم جلد ہی اپنی اہلیہ سوفی ٹروڈو کو
اگست
غزہ فوج بھیجنے اور حماس مخالف منصوبہ کا حصہ بننے سے گریز کیا جائے، پاکستانی علما
?️ 23 دسمبر 2025غزہ فوج بھیجنے اور حماس مخالف منصوبہ کا حصہ بننے سے گریز
دسمبر