?️
سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ کی مرکزی کونسل کے رکن نے ایک تقریر میں مسجد الاقصی کے خلاف صیہونیوں کے معاندانہ اقدامات کو مسلمانوں کے مقدسات پر کھلا حملہ قرار دیا۔
المنارچینل کی رپورٹ کے مطابق لبنانی حزب اللہ کی مرکزی کونسل کے رکن شیخ حسن البغدادی نے مقبوضہ علاقوں میں، مسجد الاقصی اور فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے معاندانہ اور شیطانی اقدامات کی شدید مذمت کی۔
رپورٹ کے مطابق لبنان میں حزب اللہ کی مرکزی کونسل کے رکن نے کہا کہ مسجد الاقصی کے خلاف صہیونیوں کے اقدامات مسلمانوں کے جذبات کو مشتعل کرتے ہیں، ان کارروائیوں اور حملوں کو بغیر جواب کے نہیں چھوڑا جا سکتا۔
لبنانی شخصیت نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونیوں کے وحشیانہ اقدامات کا مقابلہ کرنا ہوگا، قبل ازیں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے جمعہ کے روز ایک بیان جاری کیا جس میں مسجد اقصیٰ کے دفاع میں فلسطینی عوام سے متحرک ہونے کا مطالبہ کیا گیا۔
اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی عوام کو مسلمانوں کے قبلہ اول کی حمایت میں اور مسجد الاقصیٰ کے دفاع کے لیے کھڑے ہونے اور جمعہ کے دن مسجد کی حمایت کرنے کی ضرورت ہے، اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے صیہونی حکومت کو بھی مسجد الاقصی کے خلاف اس کے معاندانہ اقدامات کے نتائج سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تل ابیب کی موجودہ پالیسیوں کے جاری رہنے کے نتائج صہیونی حکام کو بھگتنا ہوں گے۔


مشہور خبریں۔
جدید ٹیکنالوجی لا کر ریلوے کو ترقی دے رہے ہیں
?️ 29 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ جدید
نومبر
حریم شاہ نے مزید ویڈیوز، آڈیوز لانے کی دھمکی دے دی
?️ 8 فروری 2022کراچی (سچ خبریں) ٹک ٹاکر حریم شاہ کا کہنا ہے کہ بے
فروری
محمد ضعیف کی تصاویر کی اشاعت صیہونی حکومت کے لیے بنی دردسر
?️ 10 جنوری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کی جانب سے حماس کے فوجی کمانڈر محمد ضعیف
جنوری
پی ٹی آئی رہنما سینیٹر سیف اللہ نیازی کو پوچھ گچھ کیلئے حراست میں لیا گیا
?️ 7 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے
اکتوبر
کیا جنیوا میٹنگ امریکہ روس تعلقات کے بحران کا خاتمہ ہے؟
?️ 20 جون 2021سچ خبریں:پچھلے ہفتے تک روس امریکہ تعلقات میں بحران کا عالم تھا
جون
نابلس پر صیہونیوں کا زبردست حملہ/جنین میں شوٹنگ آپریشن
?️ 20 فروری 2023سچ خبریں:مقامی ذرائع نے نابلس شہر پر قابض صہیونی فوج کے زبردست
فروری
صیہونیوں کا فلسطینی شہداء کی قبروں کے ساتھ المناک رویہ
?️ 31 جنوری 2024سچ خبریں:غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے مجرمانہ حملے کو چار ماہ
جنوری
کیا اردگان اور اسد ملاقات کریں گے؟
?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: اردگان کی ہمیشہ عادت ہے کہ وہ ہوائی جہاز میں پرواز
جولائی