?️
سچ خبریں:مراکش کے شہر رباط میں فلسطینیوں کے حق میں ایک عوامی مظاہرہ ہوا، جس میں سینکڑوں شہریوں نے شرکت کی۔
پارلیمنٹ کی عمارت کے باہر منعقد ہونے والے اس احتجاجی اجتماع میں شرکاء نے غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور علاقے میں فوری طور پر انسانی امداد پہنچانے کا مطالبہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق، غیر سرکاری تنظیم گروپ ایکشن فار فلسطین کی دعوت پر مراکش کے درجنوں شہریوں نے اس مظاہرے میں شرکت کی۔ مظاہرین نے فلسطینی مزاحمت سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے زوردار نعرے بازی کی۔
یہ مظاہرہ غزہ میں جاری نسل کشی کے خلاف، غزہ کی پٹی کا محاصرہ ختم کرنے، علاقے کی تعمیر نو اور امداد کی فراہمی میں رکاوٹیں دور کرنے اور "قیدیوں کی رہائی کے نعروں کے تحت منعقد ہوا۔ شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مراکش کے عرب اور اسلامی امت کی وحدت کے ساتھ ہیں اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف یکجہتی کے علاوہ "زندہ باد مزاحمت، زندہ باد فلسطین اور امت فلسطین کی آزادی چاہتی ہے جیسے نعرے درج تھے۔
مظاہرین نے غزہ میں انسانی امداد کی محدود رسائی کی بھرپور مذمت کی اور فلسطینی کاز سے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔
واضح رہے کہ 10 اکتوبر 2025 سے جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود، اسرائیلی حکومت غزہ میں انسانی امداد کے داخلے کو روکے ہوئے ہے۔ غزہ کی پٹی میں تقریباً 24 لاکھ فلسطینی آباد ہیں، جن میں 15 لاکھ بے گھر افراد شامل ہیں، اور یہ سب انتہائی نازک حالات میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔
اسرائیلی فوج روزانہ کی بنی پر غزہ کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے کرکے جنگ بندی کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ ان حملوں میں اب تک تقریباً 600 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں اور 1578 افراد زخمی ہیں، جن میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ کے مکمل تعاون سے 8 اکتوبر 2023 کو اسرائیلی حکومت نے غزہ میں ایک وسیع فوجی کارروائی شروع کی تھی، جو دو سال تک جاری رہی۔ اس جنگ میں 72,000 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے اور تقریباً 171,000 زخمی ہوئے، جبکہ غزہ میں 90 فیصد سویلین انفراسٹرکچر تباہ ہو چکا ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
شاہ رخ خان تمام تر اچھائیوں کے بادشاہ ہیں: عالیہ بھٹ
?️ 3 نومبر 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نےکنگ خان کی
نومبر
اس بار مقبوضہ حیفا کا بجلی گھر یمنی میزائلوں کے نشانے پر
?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں:یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے فلسطینی عوام
جنوری
اسرائیلی وزیرِ خارجہ کی ثالث ممالک سے قیدیوں کی لاشوں کی واپسی میں مدد کی درخواست
?️ 18 اکتوبر 2025اسرائیلی وزیرِ خارجہ کی ثالث ممالک سے قیدیوں کی لاشوں کی واپسی
اکتوبر
ایس ای او کانفرنس: چینی وزیراعظم لی چیانگ پاکستان پہنچ گئے
?️ 14 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چین کے وزیراعظم لی چیانگ 4 روزہ دورے
اکتوبر
بین الاقوامی اتحاد ستمبر 2026 تک عراق چھوڑ دے گا: عراقی وزیر اعظم
?️ 4 نومبر 2025سچ خبریں:عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع سوڈانی نے اعلان کیا ہے
نومبر
سعودی ولی عہد کے سلسلہ میں اسرائیل کا عجیب و غریب بیان
?️ 16 مارچ 2021سچ خبریں:صیہونی حکام کا کہنا ہےکہ ہمارے لیے سعودی ولی عہدمحمد بن
مارچ
فرخ حبیب نے مریم نواز سے کن سوالوں کے جواب مانگے
?️ 18 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے مسلم
جولائی
ہارورڈ یونیورسٹی میں غیرملکی طلباء کا داخلہ ممنوع
?️ 7 جون 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک صدارتی حکم نامہ جاری کر
جون