?️
سچ خبریں:صنعتی اور تجارتی املاک کے دفتر کے مراکشی ڈائریکٹر اور اسرائیلی ہم منصب کی موجودگی میں مراکش اور اسرائیل کے درمیان پہلی باضابطہ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔
اسرائیل کے ساتھ باقاعدہ طور پر تعلقات برقرار کرنے کے بعد مراکش نے جنیوا میں ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن(WIPO) کانفرنس کے دوران غاصب اسرائیلی حکومت کے ساتھ مختلف شعبوں میں 5سالہ معاہدوں پر باضابطہ طور پر دستخط کر دیئے ہیں،تفصیلات کے مطابق مراکش میں غاصب اسرائیلی مواصلاتی دفتر کے سربراہ ایال ڈیوڈ نے کہا ہے کہ مراکش اور اسرائیل کے درمیان پہلی باضابطہ مفاہمت کی یادداشت پر صنعتی اور تجارتی املاک کے دفتر کے مراکشی ڈائریکٹر اور اسرائیلی ہم منصب کی موجودگی میں دستخط کئے گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ مراکش اور اسرائیلی جدت پسندوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے کیا گیا ہے، مراکشی صنعتی اور تجارتی پراپرٹی آفس کے ڈائریکٹر جنرل عبدالعزیز بیقیقی نے کہا کہ یہ معاہدہ معاشی، سماجی اور تکنیکی ترقی میں مرکزی کردار کا حامل معاہدہ ہے۔
جنیوا میں مراکشی نمائندے عمر نیبر نے اشارہ کیا کہ آج اسرائیل اور مراکش ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن کی سرگرمیوں اور افق کے فریم ورک کے اندر مل کر تاریخی اقدامات کر رہے ہیں اور یہ کام باہمی تعلقات میں اعتماد کے ذریعے کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مفاہمت کی یہ یادداشت مراکش اور اسرائیل کے درمیان جدت، اختراع،جدید ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے کے لئے مؤثر اقدام ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکہ کے نئے اسپیکر نے کیا ٹرمپ کا خصوصی شکریہ
?️ 7 جنوری 2023سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان کے نئے اور ریپبلکن اسپیکر نے
جنوری
ٹرمپ کی کابینہ کے امیدوار؛ جی حضوری کرنے والے
?️ 19 نومبر 2024سچ خبریں: دو ہفتے قبل ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کی تمام آٹھ سوئنگ
نومبر
پوپ فرانسس کے بعد ایک اور اهم شخصیت نے کیا نجف اشرف کا تاریخی دوره
?️ 25 مارچ 2021نجف (سچ خبریں) پاکستان آرمی کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی
مارچ
اولمپکس، ہاکی اور فٹبال میں کتنی سیاست ہوتی ہے؟خواجہ آصف
?️ 9 اگست 2024سچ خبریں: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جتنی سیاست
اگست
مادورو کو اغوا کرنے کا مقصد لاطینی امریکہ پر تسلط ہے
?️ 4 جنوری 2026 مادورو کو اغوا کرنے کا مقصد لاطینی امریکہ پر تسلط ہے
جنوری
سعودی عرب اور قطر کا عالمی برادری سے اہم مطالبہ
?️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: سعودی عرب اور قطر نے لبنان میں جاری صورتحال اور
ستمبر
پی ٹی آئی کا لانگ مارچ مری روڈ سے اسلام آباد میں داخل ہوگا
?️ 2 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا لانگ مارچ
نومبر
گل پلازے کا حادثہ بڑا، کولنگ پراسیس میں 3 سے 4 دن لگ سکتے ہیں۔ چیف فائر آفیسر
?️ 18 جنوری 2026کراچی (سچ خبریں) چیف فائر آفیسر نے کہا ہے کہ ایم اے
جنوری