🗓️
سچ خبریں:یمن کی تحریک انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے ایک رکن نے تاکید کی ہے کہ اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی حملوں کے خاتمے اور ناکہ بندی اٹھانے کے لیے فیصلہ کن جنگ شروع ہو گی۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق یمنی عوامی تنظیم انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے رکن محمد البخیتی نے کہا کہ اگر ریاض کے ساتھ موجودہ مذاکرات کسی نتیجے پر نہیں پہنچتے ہیں، تو یہ تحریک سعودی جارح اتحاد کے حملوں اور یمن کی سمندری، زمینی اور ہوائی گزرگاہوں کی ناکہ بندی کرنے کے لیے فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہوسکتا ہے کہ مذاکرات کامیاب نہ ہوں اور ہم لامحالہ جارحیت کے خاتمے کے لیے فیصلہ کن جنگ کرنے پر مجبور ہو جائیں، تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن نے سعودی اتحاد کے ساتھ دینے والی یمنی جماعتوں کو انصاراللہ کی صفوں میں شامل ہونے کی نصیحت کی تاکہ جلد از جلد اس لڑائی کا فیصلہ ہو سکے۔
انہوں نے یمن کے صوبوں میں امریکی اور برطانوی افواج کی موجودگی کی طرف بھی اشارہ کیا اور کہا کہ یمن میں امریکہ کی موجودگی سعودی اتحاد کی جارحیت کا تسلسل ہے نیز اس طرح اس اتحاد کی جارحیت کی حقیقت سب کے سامنے آ گئی ہے، یاد رہے کہ گزشتہ روز انصار اللہ کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے اپنے بیان میں تاکید کی کہ یمنی قوم اپنی سرزمین کے ایک اینچ پر بھی نہیں سمجھوتہ نہیں کرے گی نیز ہمارے ملک میں امریکہ یا دیگر ممالک کی کوئی بھی فوجی موجودگی قابل قبول نہیں ہے، یہ قبضہ ہے لہذا انہیں چاہیے کہ وہ ہمارے ملک کو اپنی مرضی سے چھوڑدیں ورنہ زبردستی جان ہوگا۔
دریں اثنا یمن کی مستعفی اور مفرور حکومت میں امریکی سفیر اسٹیفن فیگن،اپنے ملک کی بحریہ کے پانچویں بحری بیڑے کے کمانڈر بریڈ کوپر اور متعدد دیگر فوجی اہلکاروں کے ساتھ گذشتہ جمعہ کو صوبہ المہرہ میں پہنچے جہاں انہوں نے جارح اتحاد کی جانب سے مقرر کردہ گورنر محمد علی یاسر سے ملاقات کی۔
مشہور خبریں۔
امارات؛ سزا ختم ہونے کے باوجود 50 سے زائد سیاسی کارکن قید میں
🗓️ 10 مئی 2023سچ خبریں:خبر رساں ادارے روئٹرز نے ہوئے اطلاع دی ہے کہ متحدہ
مئی
ماہ رمضان کے احترام میں حریت رہنماؤں کو بلا قید و شرط رہا کیا جائے: کشمیری تنظیمیں
🗓️ 13 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کی متعدد تنظیموں نے بھارتی حکومت سے
اپریل
گوگل نے صارفین کو بڑا تحفہ دے دیا
🗓️ 5 اپریل 2021نیویارک (سچ خبریں) گوگل نے صارفین کو بڑا تحفہ دے دیا، گوگل
اپریل
صہیونی فوجی سروس سے فرار
🗓️ 23 مارچ 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور اسرائیلی وزیر دفاع
مارچ
شیخ رشید نے چمن بارڈر بند کرنے کا عندیہ دے دیا
🗓️ 2 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے
ستمبر
سعودی اور اسرائیلی بارودی سرنگوں کا مسئلہ کیا ہے؟
🗓️ 13 ستمبر 2023سچ خبریں:Ha’aretz اخبارکے مطابق جو بائیڈن کے تجویز کردہ راہداری منصوبے کے
ستمبر
پاکستانی سپریم کورٹ نے ذوالفقار بھٹو کی پھانسی کے بارے میں کیا کہا؟
🗓️ 8 مارچ 2024سچ خبریں: پاکستان کی پیپلز پارٹی کے بانی اور فوجی حکمرانی کے
مارچ
عمران خان، اہم رہنماؤں نے 9 مئی کی ہنگامہ آرائی کی ’منصوبہ بندی‘ کی، جیو فینسنگ میں انکشاف
🗓️ 25 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پنجاب پولیس نے جیو فینسنگ رپورٹ کا حوالہ دیتے
مئی