?️
سچ خبریں:سعودی ذرائع ابلاغ نے مالی بدعنوانی کے الزام میں اس ملک کے متعدد سرکاری اہلکاروں کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس ملک کی بدعنوانی پر قابو پانے اور اس کا مقابلہ کرنے والی تنظیم نزاھہ نے بدعنوانی کے ایک بڑے کیس کی تفصیلات کا انکشاف کیا ہے جس میں سفارت کار، سکیورٹی عہدیدار اور ایک تاجر شامل ہیں، نزاھہ نے اس کیس کی تفصیلات شائع کرتے ہوئے اعلان کیا کہ بدعنوانی کے مقدمات کی تحقیقات وزارت داخلہ کے تعاون سے کی گئیں
سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اعلان کیا کہ اس کیس کی تفصیلات بڑی رشوت دینے کے عوض متعدد فریقوں کی ملی بھگت سے بنگلہ دیشیوں کو سعودی عرب میں ورک ویزا جاری کرنے پر مبنی ہیں، اس الزام میں وزارت داخلہ کے دو ملازمین کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن میں سے ایک ریاض پولیس میں کورٹ سکیورٹی سارجنٹ ہے اور دوسرا خصوصی مشن میں کارپورل ہے،انہیں ایک سرمایہ کار سے 60000 ریال ($15900) رشوت وصول کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
اس معاملے کی وسیع تحقیقات کے بعد تین بنگلہ دیشی باشندوں کو بھی 20.1 ملین ریال ($5.3 ملین) کے اثاثوں کی دریافت کے ساتھ گرفتار کیا گیا، جن میں سونے کی اینٹیں اور لگژری گاڑیاں بھی شامل ہیں جو انہوں نے ورک ویزا کی فروخت سے ملنے والی آمدنی سے خریدیں۔
اس کیس کی دلچسپ بات یہ ہے کہ مرکزی ملزمان میں 2 سعودی سفارت کار ہیں جن میں سے ایک کا نام عبداللہ فلاح الشمری ہے جو بنگلہ دیش میں سعودی سفارت خانے کے قونصلر سیکشن کے سربراہ کے طور پر کام کرتا ہے اور دوسرے کا نام خالد ناصر القحطانی جو سعودی سفارت خانہ بنگلہ دیش میں قونصلر سیکشن کا نائب ہے،الشمری اور القحطانی نے اعتراف کیا کہ انہوں نے سعودی عرب میں ورک ویزے کے اجراء کو مکمل کرنے کے عوض قسطوں میں 54 ملین ریال ($ 14.3 ملین) رشوت وصول کی۔


مشہور خبریں۔
براڈ شیٹ انکوائری کیس میں پیشرفت،سابق چیئرمین نیب نوید احسن دوبارہ طلب
?️ 14 اکتوبر 2022اسلام آباد (سچ خبریں) براڈ شیٹ انکوائری کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،
اکتوبر
یہ تل ابیب ہے یا غزہ؟
?️ 18 جون 2025 سچ خبریں:ایران کی جانب سے صہیونی جرائم کے جواب میں شروع
جون
خوشی کا عالمی دن کشمیریوں کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتاکیونکہ خوشی ان سے کوسوں دور ہے
?️ 20 مارچ 2023سرینگر: (سچ خبریں) آج جب دنیا بھر میں خوشی کا عالمی دن
مارچ
تیز رفتار مسافر بس کھائی میں جا گری
?️ 3 جولائی 2022بلوچستان(سچ خبریں)بلوچستان کے شہر ژوب کی تحصیل شیرانی کے علاقے دانہ سر
جولائی
کیا صیہونی نئے انتفاضے کے خوف سے پریشان ہیں؟
?️ 21 جون 2023سچ خبریں:رام اللہ کے شمال میں واقع قصبے عیلی میں آپریشن کے
جون
غزہ ایک "انسانی تباہی” کے دل میں تباہی اور امید کے لیے پکار رہا ہے
?️ 22 اکتوبر 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کے عہدیداروں نے غزہ کے تقریباً 40 فیصد
اکتوبر
شرح سود میں اضافے کے بعد حکومت کو قرضے کی بھاری قیمت دینا پڑے گا
?️ 27 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) شرح سود میں اضافہ کرنے کا فیصلہ حکومت
نومبر
یوائےای حکام کی پاکستانی تارکین وطن کے ساتھ بد سلوکی
?️ 23 جون 2021سچ خبریں:ہیومن رائٹس واچ (یو این ایچ سی آر) نے پاکستانی تارکین
جون