متحدہ عرب امارات کے جبل علی صنعتی زون میں آتشزدگی

جبل علی

?️

سچ خبریں:میڈیا ذرائع نے دبئی کے جبل علی انڈسٹریل زون میں آگ لگنے کی اطلاع دی۔
میڈیا ذرائع نے متحدہ عرب امارات کے جبل علی انڈسٹریل زون میں آئل سکریپ میں آگ لگنے کی اطلاع دی، دبئی میں حکومت کے انفارمیشن آفس نے ایک ٹوئٹر پوسٹ میں لکھا کہ فائر عملہ جبل علی انڈسٹریل زون میں تیل کی باقیات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے کام کر رہا ہے نیز سب کچھ کنٹرول میں ہے اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

واضح رہے کہ جبل علی متحدہ عرب امارات کی ایک اہم ترین بندرگاہ ہے جو دبئی سے پینتیس کلومیٹر دور واقع ہے،یادرہے کہ گزشتہ اگست میں بھی اس انڈسٹریل ایریا میں ایک دھماکہ ہوا تھا جس ایک ماہ بعد میڈیا ذرائع نے اس علاقے میں ہونے والے دھماکے کے حوالے سے ایک خفیہ دستاویز دریافت ہونے کی اطلاع دی تھی۔

یادرہے کہ دبئی پولیس کی جانب سے جاری کردہ دستاویز میں بتایا گیا تھا کہ دھماکے کے وقت اسرائیل کی چھ رکنی ٹیم بندرگاہ پرموجودتھی جبکہ دھماکے میں تین صہیونی ہلاک اور دو دیگر شدید زخمی ہوئے، دستاویز کے مطابق یہ دھماکہ اس بندرگاہ میں کنٹینر میں نصب بم کی وجہ سے ہوا۔

 

مشہور خبریں۔

بن سلمان اور میکرون کا ایران-امریکہ مفاہمت نامے کی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال 

?️ 29 جون 2026سچ خبریں: محمد بن سلمان، ولی عهد سعودی عربستان نے آج اتوار

جنگ کے بعد بھی ماسکو اور مغرب کے درمیان تعلقات پہلے جیسے نہیں رہیں گے:روسی سفارت کار

?️ 3 جنوری 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روس کے نائب مستقل نمائندے نے اس بات

صیہونی جاسوس کے ہیڈکوارٹر پر ایران کے میزائل حملے کے 4 اہم پیغامات

?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:  اپنے نئے مضمون میں خطے کے عسکری ماہر اور اسٹریٹجک

اب ہم مہنگی بجلی کے متحمل نہیں ہو سکتے، وزیراعظم

?️ 5 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان

واشنگٹن نیتن یاہو کا متبادل تلاش کر رہا ہے: صہیونی میڈیا کا دعویٰ

?️ 20 جون 2026سچ خبریں: صہیونیستی ریاست کے ٹیلی ویژن چینل ۱۲ نے دعویٰ کیا ہے

صیہونی حکومت کو 13 وزرائے خارجہ کی وارننگ

?️ 18 مئی 2024سچ خبریں: تیرہ وزرائے خارجہ نے اسرائیلی وزیر خارجہ یسرائیل کاٹز کے

ابھی تو شروعات ہے، مزید استعفے آئیں گے۔ فیصل واوڈا

?️ 13 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ابھی

سلامتی کونسل کے اجلاس میں روس ،امریکہ اور انگلینڈ کے نمائندوں کے درمیان لفظی جنگ

?️ 29 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکہ اور برطانیہ کے نمائندوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے