?️
سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کی ایک عدالت نے مقبوضہ فلسطین کی خاتون باشندہ کو آدھا کلو کوکین لے جانے کے جرم میں سزائے موت سنائی ہے۔
الخلیج آن لائن ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فوجداری عدالت نے مقبوضہ فلسطین کی رہائشی ایک خاتون کو آدھا کلو گرام کوکین لے جانے اور رکھنے کے جرم میں سزائے موت سنائی ہے، رپورٹ کے مطابق اماراتی سکیورٹی اہلکاروں نے کوکین کی یہ مقدار گزشتہ سال فداء کیوان نامی 43 سالہ صیہونی خاتون کے گھر سے دریافت کی تھی۔
اس کے ساتھ ہی صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ اس بات پر زور دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ اس نے مار پیٹ کے تحت اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جبکہ ان کے وکیل نے کہا کہ وہ 30 دنوں کے اندر فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے اور فیصلے کو کالعدم کرنے کے لیے تل ابیب اور دیگر حکام سے مدد طلب کریں گے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی وزارت خارجہ نے بھی کہا ہے کہ وہ اس معاملے سے آگاہ ہے، یاد رہے کہ 2019 میں اسرائیلی اور امریکی شہریت رکھنے والی نیما یسخر نامی خاتون کو روس میں منشیات کی نقل و حمل اور ذخیرہ کرنے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی جس کے بعد وقت صیہونی حکومت کے اس وقت کے وزیر اعظم "بنجمن نیتن یاہو” نے ایکشن لیا اور آخر کار انہیں رہا کر دیا گیا.


مشہور خبریں۔
3 صیہونی وزیروں نے ایک ساتھ استعفیٰ کیوں دیا؟
?️ 10 جون 2024سچ خبریں: الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں اعلان کیا کہ جنگ غزہ
جون
کراچی میں انتہائی مخدوش 51 عمارتیں گرانے کا فیصلہ، سانحہ لیاری پر سربراہ ایس بی سی اے معطل
?️ 7 جولائی 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ حکومت نے لیاری میں عمارت گرنے کے سانحے
جولائی
ہآرتض: اسرائیل فلسطینی ریاست کے قیام کو روکنے کے منصوبے سے نسل کشی کے منصوبے پر چلا گیا ہے
?️ 22 جولائی 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے اخبار ھآرتض نے اعتراف کیا ہے کہ
جولائی
شام میں دہشت گردی پر جوئے کے ساتھ ترکی کے خلاف 5 دھمکیاں
?️ 3 دسمبر 2024سچ خبریں: گزشتہ ایک ہفتے کے دوران، شمالی شام کی صورت حال
دسمبر
چین کی امریکہ کو وارننگ؛ شام کے قومی وسائل کی لوٹ مار بند کی جائے
?️ 21 جولائی 2022سچ خبریں: بدھ کے روز چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے
جولائی
شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات
?️ 1 نومبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سربراہ
نومبر
آذربائیجان کا مسافر طیارہ حادثے کا شکار؛درجنوں افراد جاں بحق
?️ 25 دسمبر 2024سچ خبریں:آذربائیجان کا مسافر طیارہ قزاقستان میں گر کر تباہ ہوگا جس
دسمبر
مائیں توجہ حاصل کرنے کیلئے ڈرامے کرتی ہیں، اسما عباس
?️ 24 ستمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ اسما عباس
ستمبر