سچ خبریں:تیونس پارلیمنٹ اسپیکر نے کہا کہ متحدہ عرب امارات تیونس کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
روس ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق تیونس کی پارلیمنٹ کے اسپیکر راشد الغنوشی نے اپنے ملک کی حالیہ صورتحال میں متحدہ عرب امارات کے کردار کے بارے میں بات کی، تیونس کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اسلامی طاقتوں کا تختہ الٹنے کی کوشش کر رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق انھوں نے کہاکہ اماراتی حکام تیونس کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تیونس کے عہدیدار نے یہ بھی اعلان کیا کہ اگر قیس سعید اپنے حالیہ فیصلوں سے پیچھے نہ ہٹے تو سڑکوں پر احتجاج جاری رہے گا،واضح رہے کہ حال ہی میں تیونس کے صدر نے وزیر اعظم کو ہٹانے اور اس ملک کی پارلیمنٹ کو معطل کرنے کے اپنے اقدام کو آئین کی دفعات کے مطابق قراردیا۔
قیس سعید نے کہاکہ میرا عمل بغاوت نہیں بلکہ آئین کی دفعات کا نفاذ تھا، سرکاری اداروں میں صورتحال اس مقام پر پہنچ چکی تھی جہاں اب ایسا کرنا مجبوری بن چکا تھا، انہوں نے مزید کہاکہ میں نہیں چاہتا کہ خون کا ایک قطرہ بھی بہایا جائے، میں تیونس کے لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ پرسکون رہیں اور اشتعال انگیز کاروائیوں کا جواب نہ دیں اس لیے کہ کچھ عناصر عوامی انقلاب کوہتھیانہ چاہتے ہیں اور قوم کی مرضی پر غلبہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ تیونسی یونینوں اور ٹریڈ یونینوں کے رہنماؤں سے ملاقات میں سعید نے کہا کہ تیونس ایک تاریخی اور مشکل دور سے گزر رہا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ وہ قوم کی مکمل ذمہ داری لیں گے، تیونس کے صدر نے مزید کہاکہ بار بار انتباہ کے باوجود جب کوئی اثر نہیں ہوا تو ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا اور چاقو ہڈی تک پہنچ گیا،میں کئی مواقع پر کسی کو بھی کابینہ بنانے کے لیے منتخب کر سکتا تھا لیکن میں جانتا تھا کہ یہ اکثریت کے لیے قابل قبول نہیں ہے۔