?️
سچ خبریں:ایران کے صدر نے امریکی حکام کو مخاطب قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماضی کے ناکام تجربے دہرانے کے بجائے ان سے سبق سیکھئے۔
ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے اپنی کابینہ کے اجلاس میں ایٹمی معاہدے کے متعلق امریکہ کے حالیہ دعووں پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی کہتے ہیں کہ ایران کو ایٹمی معاہدے میں واپس آنا ہوگا حالانکہ اسلامی جمہوریہ ایران معاہدے سے باہر ہی نہیں گیا جبکہ یہ امریکہ تھا جس نے معاہدہ توڑا تھا۔
انہوں نے کہا کہ آج مذاکرات میں امریکہ کے اتحادی طور پر نہ صرف یورپیوں کے لئے بلکہ دنیا کی تمام اقوام کے لئے سوال بن گیا ہے کہ امریکہ ایٹمی معاہدے میں اپنے وعدوں پر پابند نہیں رہا اور باہر نکل گیا،ایرانی صدر نے امریکہ کی ایرانی عوام کے خلاف ظالمانہ پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکیوں نے بارہا کہا ہے کہ ایرانی عوام پر جو دباو مسلط کیا ہے بے سابقہ اور انتہائی زیادہ تھا تاہم امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے باقاعدہ اعلان کیا کہ یہ دباؤ کسی بھی طرح سے بالکل بھی موثر نہیں تھا بلکہ ذلت آمیز انداز میں شکست سے دوچار ہوا۔
رئیسی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے حق بجانب اور منطقی موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا اور امریکیوں سے مخاطب ہوئے کہ زیادہ سے زیادہ دباو ڈالنے کے شکست خوردہ تجربہ دھرانے کی بجائے حقائق پر نظر ڈالیں اور ماضی سے درس عبرت حاصل کریں۔
انہوں نے مزید کہاکہ امریکیوں کو گزشتہ ۴۳ سال میں سمجھ لینا چاہئے تھا کہ ایرانی قوم کے ساتھ طاقت کی زبان میں بات نہیں کرسکتے۔ بڑی عجیب بات ہے کہ وہ پھر بھی اسی لہجے اور ادبیات میں بات کرنا چاہتے ہیں جس کا قطعاً کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوگا۔آج بھی مذاکراتی ٹیم طے شدہ دائرہ کار اور فریم ورک سے باہر کسی خواہش کا اظہار نہیں کر رہی ہے اور ابھی تک ضوابط و اصولوں کے مطابق اسی راستے کے تسلسل کو باقی رکھے ہوئے جس کو شروع کیا گیا تھا۔ امریکی حکام کے خطے کے دورے کے متعلق ایرانی صدر کا کہنا تھا: اگر خطے کے ممالک میں امریکی حکام کا آنا جانا غاصب صہیونی حکومت کی پوزیشن مستحکم کرنے اور اس غاصب حکومت کے ساتھ بعض ممالک کے ساتھ تعلقات کی بحالی ہے تو ان کی کوششیں کسی بھی طور صہیونیوں کے لئے سلامتی ایجاد نہیں کرسکیں گی۔
مشہور خبریں۔
سیکس اسکینڈل سے بچنے میں ٹرمپ ناکام
?️ 10 جنوری 2025سچ خبریں: رائٹرز رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ ٹرمپ کے لیے ایک
جنوری
بحرینی عوام کے احتجاجی مظاہرے
?️ 5 اپریل 2021سچ خبریں:بحرین کے شہریوں نے سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لئے بحرین
اپریل
عمران خان کا حکومت کی جانب سے دیوالیہ ہوتی معیشت کو سنبھالنے کا اعتراف
?️ 26 دسمبر 2024 راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے
دسمبر
100 گنڈے اور 100 چھتر اب عمران صاحب کا مقدر ہے:مریم اورنگزیب
?️ 24 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے
جولائی
اسلام آباد میں دھرنے کی اجازت کیلئے پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
?️ 3 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں سیاسی
نومبر
شام میں امریکی اڈے پر راکٹ حملہ
?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:شام کے شمال مشرق میں واقع الشدادی اڈے پر امریکی قابض
ستمبر
ٹرمپ ہوئے بائیڈن پرچراغپا؟
?️ 15 جون 2023سچ خبریں:سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ رات خفیہ دستاویزات کے معاملے
جون
آزاد امیدوار قرار دینے کیخلاف سلمان اکرم راجا کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
?️ 2 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024 میں امیدوار
فروری