سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ مغرب ایک ایسی کہانی بنانے کا منصوبہ بنا رہا ہے جس میں یہ دعویٰ کیا جائے گا کہ روس یوکرین کے اناج لے جانے والے جہازوں میں سے ایک کو سبوتاژ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔
اسپوٹنک خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے ایک تقریر میں کہا کہ مغرب ایسی معلومات جاری کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے جس میں یہ دعویٰ کیا جائے گا کہ روسی فیڈریشن یوکرین سے غلہ لے جانے والے تجارتی جہاز کے خلاف تخریب کاری کی تیاری کر رہا ہے۔
اس سلسلے میں روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے برطانوی وزیر خارجہ الزبتھ ٹروس اور اس ملک کے وزیر اعظم کے عہدے کے امیدوار رشی سنک کی طرف سے روس مخالف بیان بازی کی ایک اور لہر کی طرف اشارہ کیا،ماریہ زاخارووا نے مزید کہا کہ دستیاب معلومات کے مطابق مغربی ممالک صرف پروپگنڈوں سے مطمئن نہیں ہوں گے بلکہ عالمی برادری کی نظروں میں روس کو بدنام کرنے کے لیے اشتعال انگیز اقدامات کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، خاص طور پر ایک میڈیا رپورٹ تیار کی جارہی ہے جس میں یہ کہا جائے گا کہ ماسکو سمندر سے یوکرینی اناج خریدنے کے معاہدے کے نتائج سے ناخوش ہے،اسی وجہ سے وہ تجارتی جہازوں میں سے ایک کے خلاف تخریب کاری کی تیاری کر رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
امریکی طلباء کی تعلیم چھوڑنے کی شرح میں اضافہ
مئی
مصطفیٰ کمال کا حکومت سے این ایف سی فنڈز براہ راست اضلاع کو دینے کا مطالبہ
ستمبر
حکومت کا ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے اور شہدا کیلئے پیکیج کا اعلان
مئی
سنی اتحاد کونسل کو پی ٹی آئی میں ضم کرنے کی بات ہوئی تو مشاورت کریں گے، صاحبزادہ حامد رضا
مارچ
یمن کے بین الاقوامی انسپکٹر کی طرف سے اسرائیلی مالویئر کے ساتھ سعودی جاسوس کا انکشاف
دسمبر
تحریک انصاف کا پارٹی سیکرٹر یٹ پر سی ڈی اے کی کارروائی کیخلاف عدالت جانے کااعلان
مئی
خواتین کی تعلیم میں راولپنڈی سرفہرست ہے: شیخ رشید
اکتوبر
پاکستانی صارفین واٹس ایپ چینل کیوں نہیں بنا پا رہے؟
اکتوبر