?️
مادورو کی گرفتاری کے بعد وینزویلا کے خلاف مزید کارروائی کا کوئی ارادہ نہیں
امریکی سینیٹر مائیک لی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے انہیں آگاہ کیا ہے کہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور ان پر فوجداری الزامات کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا، جبکہ اس کے بعد وینزویلا کے خلاف کسی نئی کارروائی کا امکان نہیں ہے۔
یہ رپورٹ اناطولی کے حوالے سے شائع کی، سینیٹر مائیک لی نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ رات ہونے والی کارروائی کے بعد براہِ راست وزیر خارجہ مارکو روبیو سے بات کی۔ ان کے مطابق روبیو نے بتایا کہ مادورو کو امریکی فورسز نے گرفتار کیا تاکہ انہیں امریکہ میں فوجداری الزامات کا سامنا کرایا جا سکے۔
سینیٹر لی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر لکھا کہ گزشتہ شب کی کارروائی کا مقصد ان اہلکاروں کا تحفظ تھا جو گرفتاری کے وارنٹ پر عملدرآمد کر رہے تھے۔ ان کے بقول، یہ اقدام ممکنہ طور پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آئینی اختیارات، خصوصاً آئین کے آرٹیکل دوم کے تحت، امریکی فورسز کو کسی فوری یا ممکنہ حملے سے بچانے کے دائرے میں آتا ہے۔
لی نے مزید کہا کہ روبیو کے مطابق، اب جبکہ مادورو امریکی تحویل میں ہیں، وینزویلا میں مزید کسی فوجی یا میدانی کارروائی کی توقع نہیں کی جا رہی۔
یہ بیانات اس کے بعد سامنے آئے جب سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکہ نے وینزویلا کے خلاف ایک وسیع کارروائی کامیابی سے انجام دی ہے اور دعویٰ کیا کہ مادورو اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کر کے ملک سے باہر منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب، وینزویلا کے حکام نے صدر تک رسائی نہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مادورو کے زندہ ہونے کے شواہد پیش کرے۔ کاراکاس نے الزام عائد کیا ہے کہ واشنگٹن کی کارروائیوں کا مقصد ایک کٹھ پتلی حکومت قائم کرنا اور وینزویلا کے تیل کے وسائل پر کنٹرول حاصل کرنا ہے۔

مشہور خبریں۔
مائیک ہکابی اسرائیل میں امریکی سفیر منتخب
?️ 13 نومبر 2024سچ خبریں: نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں اعلان کیا
نومبر
ٹرمپ کی صہیونی اسٹریٹجک امور کے وزیر سے ملاقات
?️ 12 نومبر 2024سچ خبریں:امریکی اور صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق، گزشتہ اتوار کو ڈونلڈ
نومبر
13 یوکرائنی پادریوں کی شہریت منسوخ کرنا شیطانی کام ہے : زاخارووا
?️ 9 جنوری 2023سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے یوکرین کے صدر
جنوری
مسلم لیگ ن کا اہم مشاورتی اجلاس میں لانگ مارچ کی منصوبہ بندی
?️ 7 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} پاکستان مسلم لیگ نواز کا مشاورتی اجلاس اسلام آباد
مارچ
8 فروری کو الیکشن لوٹ کر قائم کیا گیا مصنوعی نظام اب سسکیاں لے رہا ہے، سلمان اکرم راجا
?️ 3 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم
ستمبر
عراقی پارلیمنٹ ممبر کا عراق میں امریکی موجودگی کے بارے میں بیان
?️ 1 جولائی 2021سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ میں بدر اتحاد کے نمائندے نے کہا کہ عراق
جولائی
افغانستان کے مستقبل کے منظرنامے؛برطانوی مسلح افواج کے سربراہ کی زبانی
?️ 13 جولائی 2021سچ خبریں:برطانوی جوائنٹ چیف آف اسٹاف نےاپنے ایک بیان میں افغانستان کی
جولائی
1,400 سے زائد غیر ساتھی افغان بچوں کی امریکہ منتقلی
?️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں: سی این این نیٹ ورک نے امریکی حکام کے حوالے
دسمبر