?️
سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی ممکنہ اغواء یا ان کے خلاف کارروائی کا امریکی منصوبہ مکمل طور پر قومی مفاد پر مبنی تھا، چاہے دوسرے ممالک کو یہ پسند نہ بھی آئے۔
انہوں نے سلوواکیہ کے وزیراعظم روبرٹ فیکو کے ہمراہ میونخ سیکیورٹی کانفرنس کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے یہ بات کہی۔
امریکی وزیرخارجہ نے اپنے بیان میں یورپی ممالک سے تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ یورپ ہم پر انحصار کرے، بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ وہ امریکہ کا شراکت دار بنے۔ ہم یورپ کو اپنا تابع نہیں بنانا چاہتے۔
روبیو نے گرین لینڈ سے متعلق مذاکرات میں پیش رفت کا بھی دعویٰ کیا۔ انہوں نے کہا کہ گرین لینڈ کے حوالے سے ہماری بات چیت میں خاطر خواہ پیش رفت ہوئی ہے۔
انہوں نے شام کے وزیرخارجہ اور شام کی ڈیموکریٹک فورسز (قسد) کے کمانڈر سے ملاقات کو تاریخی قرار دیا اور کہا کہ مشرق وسطیٰ میں نئی پیش رفت ہو رہی ہیں۔
نیٹو اتحاد پر بات کرتے ہوئے امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ کسی بھی حکومت کے لیے اپنے عوام اور ملک کے تحفظ کی صلاحیت سے بڑھ کر کوئی ذمہ داری نہیں ہے۔ ہم نیٹو اتحادیوں کی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے پر زور دیتے ہیں۔ نیٹو ممالک سے مضبوط ہونے کا مطالبہ کوئی دھمکی نہیں، بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ جب ہم انفرادی طور پر مضبوط ہوں گے تو اتحاد بھی مضبوط ہو گا۔
روبیو نے بے مثال بے باکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وینزویلا کے صدر مادورو کے خلاف ممکنہ کارروائی کا دفاع کیا اور کہا کہ بہت سے ممالک کو وینزویلا میں ہمارے اقدامات پسند نہیں آئے، یہ ان کا مسئلہ ہے۔ یہ اقدامات ہمارے قومی مفاد میں تھے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
اگر روس اور یوکرین نے امریکی امن منصوبے کو قبول نہ کیا تو کیا ہوگا؟ امریکہ کی زبانی
?️ 23 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نائب اور ممکنہ آئندہ نائب
اپریل
دریاؤں میں گنجائش سے زیادہ پانی آیا جس کی توقع نہیں تھی۔ مریم نواز
?️ 28 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ
اگست
صہیونی دشمن کے خلاف جنگ پوری امت مسلمہ کی جنگ ہے: مہدی المشاط
?️ 22 مئی 2025سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے یمن
مئی
کولمبیا یونیورسٹی کے پروفیسر جیفری ایپسٹین سے دوستی پر مستعفی
?️ 25 فروری 2026سچ خبریں: کولمبیا یونیورسٹی کے زکرمین برین ہیوئیر انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ
فروری
محاصرہ اٹھائے بغیر فوجی کارروائیوں کو روکنا بے معنی: البخیتی
?️ 30 مارچ 2022سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن
مارچ
صہیونیوں کے جرائم کو روکنے کے لیے مختلف لیورکا استعمال
?️ 2 جنوری 2024سچ خبریں:ایک امریکی وکیل اور انسانی حقوق کے کارکن اسٹینلی کوہن نے
جنوری
2023 کے آغاز سے اب تک صیہونیوں کے ہاتھوں 88 فلسطینیوں کی شہادت
?️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:فلسطین کے خبر رساں ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ رواں
مارچ
بلنکن کا تین لاتینی امریکی ممالک کا ایک ہفتہ کا دورہ
?️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں: انتھونی بلنکن تین ممالک کے ایک ہفتے کے دورے
اکتوبر