ماداگاسکار میں فوجی بغاوت، ایک کمانڈر کا حلف، ایک ملک کی معطلی

ماداگاسکر

?️

ماداگاسکار میں فوجی بغاوت، ایک کمانڈر کا حلف، ایک ملک کی معطلی
جزیرہ نما ملک ماداگاسکار میں فوجی بغاوت کے بعد کرنل مائیکل راندریانیرینا جمعہ کو باضابطہ طور پر صدرِ مملکت کا حلف اٹھائیں گے۔ دوسری جانب افریقی یونین نے بغاوت کے بعد ماداگاسکار کی رکنیت معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
افریقی یونین کے کمیشن کے سربراہ محمد علی یوسف نے جمعرات کو جاری بیان میں کہا:افریقہ میں قانون کی حکمرانی کو طاقت کے زور پر حاصل اقتدار پر ترجیح دینی چاہیے۔انہوں نے تصدیق کی کہ ماداگاسکار کی رکنیت معطلی فوری طور پر نافذالعمل ہے۔
یہ سیاسی بحران اس وقت شدت اختیار کر گیا جب 51 سالہ صدر آندری راجولینا نے تین ہفتوں کے عوامی احتجاج کے بعد ملک چھوڑ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے جان کے خطرے کے باعث ایک محفوظ مقام کا رخ کیا ہے۔
راجولینا نے روانگی سے قبل پارلیمان تحلیل کرنے کا حکم دیا تھا، لیکن ارکانِ پارلیمان نے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے منگل کے روز انہیں غیابی طور پر مواخذہ کر کے برطرف کر دیا۔ اسی دوران فوج نے دارالحکومت میں داخل ہو کر اقتدار پر قبضے کا اعلان کیا۔
فوج کے ترجمان نے کہا کہ کرنل راندریانیرینا جمعہ کو سپریم کونسٹی ٹیوشنل کورٹ میں حلف اٹھا کر باضابطہ طور پر صدر کا عہدہ سنبھالیں گے۔راجولینا نے ان اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے استعفیٰ دینے سے انکار کیا ہے اور اب بھی خود کو ملک کا قانونی صدر قرار دے رہے ہیں۔
ادھر جنوبی افریقی ترقیاتی کمیونٹی (SADC) نے بحران کے حل کے لیے سابق رہنماؤں پر مشتمل ایک مصالحتی وفد تشکیل دیا ہے۔ مالاوی کے صدر اور ایس اے ڈی سی کے موجودہ چیئرمین پیٹر موتاریکا نے اعلان کیا کہ اس وفد کی قیادت سابق صدر جویس باندا کریں گی۔
احتجاجی تحریک کا آغاز  25 ستمبر کو پانی اور بجلی کی شدید قلت کے خلاف ہوا تھا، مگر جلد ہی یہ مظاہرے بدعنوانی کے خاتمے اور بہتر حکمرانی کے مطالبے میں تبدیل ہو گئے۔ زیادہ تر احتجاج میں نوجوان نسل شریک تھی، جنہوں نے کینیا اور نیپال کے جنریشن زیڈ احتجاجی ماڈل سے متاثر ہو کر مظاہرے کیے۔
ماہرین کے مطابق، یہ مظاہرے گزشتہ کئی برسوں میں ماداگاسکار میں سب سے بڑی عوامی تحریک تھے، جنہوں نے بالآخر فوجی مداخلت اور صدر کی برطرفی کی راہ ہموار کی۔
ماداگاسکار، جو بحرِ ہند میں واقع ایک غریب جزیرہ ہے، گزشتہ دہائیوں سے شدید معاشی بحران کا شکار ہے۔عالمی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق، اس ملک کی تقریباً 75 فیصد آبادی 2022 میں غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہی تھی۔
1960 میں فرانس سے آزادی کے بعد سے، ماداگاسکار میں بارہا کودتا اور سیاسی بحران رونما ہو چکے ہیں۔یہ تازہ ترین فوجی بغاوت 2020 کے بعد افریقہ میں فرانسیسی سابقہ نوآبادیات میں ہونے والی ایک اور بغاوت ہے  اس سے پہلے مالی، برکینا فاسو، نائیجر، گابن اور گنی میں بھی اسی طرح کی فوجی کارروائیاں ہو چکی ہیں۔

مشہور خبریں۔

امریکہ کا تجارتی خسارہ نیا ریکارڈ بنا

?️ 6 مئی 2025سچ خبریں: مارچ میں امریکی تجارتی خسارہ توقع سے زیادہ بڑھ گیا،

ایرانی ایٹمی معاہدے سے نکلنے پروائٹ ہاؤس کی ٹرمپ پر کڑی تنقید

?️ 13 جنوری 2022سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے ڈونلڈ ٹرمپ کوایران کے جوہری معاہدے سے نکلنے

صیہونیوں کا سعودی عرب کے ساتھ دوستی کا خواب کیوں پورا نہیں ہوگا؟

?️ 7 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی ذرائع ابلاغ اور سیاسی حلقوں نے اپنی رپورٹوں میں

ڈی جی آئی ایس پی آر کی آزادکشمیر کے تعلیمی اداروں کے طلبہ اور اساتذہ کیساتھ نشست

?️ 17 ستمبر 2025میرپور (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد

فاینینشل ٹائمز: اسرائیل کی بین الاقوامی تنہائی روز بروز بڑھتی جا رہی ہے

?️ 22 ستمبر 2025سچ خبریں: انگریزی اخبار فنانشل ٹائمز نے غزہ کے خلاف نسل کشی

وزیراعظم کا معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ

?️ 14 مئی 2025سیالکوٹ (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے معرکہ حق کے دوران آپریشن

انفینکس نے ہاٹ سیریز کا سستا فون پیش کردیا

?️ 1 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی انفینکس نے اپنی معروف

بائیڈن صدر بننے کے اہل نہیں ہیں: ریپبلکن پارٹی

?️ 15 مئی 2023سچ خبریں:امریکی کانگریس کے ریپبلکن نمائندوں کے ایک گروپ نے 80 سالہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے