لبنان کو مشکلات میں ڈالنے کی کوشش،کیا برطانیہ ملوث ہے؟

لبنان

?️

سچ خبریں:سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے لبنان میں ایندھن کی منتقلی کی خبر کے بعد لبنان کی اندرونی فضا مثبت اور امید افزا ہو گئی ہے جبکہ لبنانی طاقت پارٹی کی مرکزی کونسل کے ایک رکن کی جانب سے بیروت میں برطانوی سفارت خانے کی غیر معمولی کاروائی کو اجاگر کرنے کا اقدام مزید ایک مشکل کھڑی کرنے کے سواکچھ نہیں ہے۔

سی این این عربی کی رپورٹ کے مطابق بیروت میں برطانوی سفارت خانے نے ایندھن کے بحران اور بنیادی سامان کی قلت کی وجہ سے لبنان سےاپنے سفارتی عملے کے متعدد اراکین کو واپس بلا لیا ہے، بیروت میں برطانوی سفارت خانے نے اعلان کیا کہ بنیادی سامان یعنی ایندھن ، ادویات اور خوراک نیز معاشی بحران کی وجہ سے تیزی سے نایاب ہو گئے ہیں۔

سفارت خانے نے مزید کہا کہ ایندھن کی کمی اور لبنان میں اہم خدمات پر اس کے اثرات کے باعث برطانوی سفارت خانے کے کچھ عملے کو عارضی طور پرواپس بلا لیا گیا ہے، رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت نے کہا ہے کہ لبنان کو خطرناک معاشی ، مالی اور سیاسی چیلنجز کا سامنا ہےجس کی بنا پر سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے مابین دوبارہ تشدد ہونے کا امکان ہے خاص طور پر موجودہ کشیدگی کے علاقوں میں۔

واضح رہے کہ بیروت میں آسٹریلوی سفارت خانے نے بھی سفارت خانہ بند کرنے کا اعلان کیا ہے،بیروت میں آسٹریلوی سفارت خانے کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ اس ملک کاسفارت خانہ اب عوام کے لیے بند ہے اور ٹیلی فون کالز کا جواب دینے سے قاصر ہے

واضح رہے کہ برطانوی سفارت خانے کے کچھ عملے کی واپسی اور لبنان میں تشدد کی تکرار پراس ملک کی حکومت کی تشویش کے ساتھ ساتھ آسٹریلوی سفارت خانے کے عارضی طور پر بند کیے جانے نے کچھ لبنانی سیاسی دھڑوں کو کمزور کر دیا ہے ، خاص طور پر جب حزب اللہ کی جانب سے ایندھن کی فراہمی میں پہل کی گئی ہے،یہ لوگ اس کو لبنان میں آنے والے دنوں اور ہفتوں میں ایجاد ہونے والے کشیدہ ماحول کی ایک علامت کے طور پر دیکھ رہے ہیں اور اسے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

ایوانکا ٹرمپ 2024 کے الیکشن میں اپنے والد کی حمایت کیوں نہیں کر رہیں؟

?️ 24 نومبر 2022سچ خبریں:گارڈین میگزین نے اپنی ایک رپورٹ میں ایوانکا ٹرمپ کے 2024

وفاقی کابینہ نے الیکشن فنڈز جاری کرنے کا معاملہ منظوری کیلئے قومی اسمبلی بھیج دیا

?️ 17 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کی جانب سے

نیٹو ممالک کے خلاف روس کے کسی بھی اقدام کا جواب دیں گے: بائیڈن

?️ 14 مارچ 2022سچ خبریں:امریکی صدر نے کہا کہ ان کا ملک ماسکو کی جانب

ایران اسرائیل جنگ میں امریکی مداخلت عالمی جنگ کا باعث بنے گی۔ لیاقت بلوچ

?️ 19 جون 2025لاہور (سچ خبریں) جماعتِ اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا

نیتن یاہو کو وزیر جنگ اور موساد کے سربراہ سے ملنے سے روکا گیا

?️ 26 دسمبر 2023سچ خبریں:صہیونی اخبار معاریف نے بعض باخبر ذرائع کے حوالے سے خبر

شام کے صدارتی انتخابات میں بشار الاسد کی بھاری ووٹوں سے جیت،مغربی ممالک سیخ پا

?️ 28 مئی 2021سچ خبریں:بشار الاسد نے 95.1 فیصد ووٹوں کے ساتھ شامی صدارتی انتخابات

ٹرمپ کی شام سے امریکی فوج کے انخلا کی خواہش، صیہونیوں کو سخت تشویش

?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں:اسرائیلی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

صیہونیوں کا غزہ جنگ بندی معاملے میں نیا فریبی منصوبہ

?️ 29 اپریل 2025سچ خبریں: حالیہ صورتحال میں صیہونی حکومت غزہ میں جنگ بندی کے عمل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے