?️
سچ خبریں:امریکہ ، فرانس اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے منگل کو مشترکہ طور پر لبنانی سیاسی عہدیداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے ملک کے بحران کے حل کے لئے مل کر کام کریں۔
اے ایف پی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جی -20 مذاکرات کے موقع پر امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے اعلان کیا کہ انہوں نے لبنان کے معاملے پر بات چیت کے لئے اپنے فرانسیسی اور سعودی ہم منصب ژاں یویس لوڈرین اور فیصل بن فرحان سے ملاقات کی ہے۔
بلنکن نے ٹویٹ کیا کہ ہم نے لبنانی سیاسی رہنماؤں سے ایک حقیقی قیادت متعارف کروانے کی ضرورت کے بارے میں فیصل بن فرحان اور ژن ییوس لاؤڈرین کے ساتھ ایک اہم بات چیت کی جس کا ایک طویل عرصے سے انتظار ہے کہ وہ اصلاحات نافذ کرے ، معیشت کو مستحکم کرے اور لبنانی عوام کو راحت فراہم کرے جس کی اشد ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ 4 اگست 2020 کو بیروت بندرگاہ پر ہونے والے دھماکے جس میں 200 سے زیادہ افراد ہلاک اور لبنانی دارالحکومت کے بڑے علاقے تباہ ہوگئے تھے، کے بعد سے اس ملک میں سیاسی بحران ایجاد ہوا ہے۔
یادرہے کہ لبنان میں سیاسی بحران نے ایک معاشی بحران پیدا کیا ہے جس کی وجہ سے پٹرول اسٹیشنوں کے سامنے لمبی قطاریں لگ گئیں ، لیرا کے تبادلے کی قیمت میں کمی آگئی جس کو لے کر لبنانی عوام روزانہ احتجاج کر رہی ہے تاہم ابھی تک کوئی نتیجہ سامنے نہیں آیا ہے اور بحران جاری ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکہ اور یورپ پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا: سعودی اخبار
?️ 27 فروری 2022سچ خبریں: سعودی اخبار الشرق الاوسط نے روس اور یوکرین کے درمیان
فروری
مزاحمتی تحریک کو خلع سلاح کرنے کے بارے میں شہید اسماعیل ہنیہ کا دوٹوک جواب
?️ 17 اپریل 2025 سچ خبریں:مصری و قطری ثالثوں کے ذریعے حماس سے اسلحہ ترک
اپریل
غزہ میں جنگ بندی کے بارے میں قاہرہ میں ہونے والے مذاکرات کہاں پہنچے؟
?️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: بعض ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ
اپریل
انصار اللہ کا خطرہ اسرائیل تک پہنچ چکا ہے:صیہونی ماہرین
?️ 28 مارچ 2022سچ خبریں:ایک صہیونی ماہر نے اعتراف کیا کہ انصار اللہ کی طاقت
مارچ
جنگ کے آغاز سے اب تک 80,000 اسرائیلی فوجی زخمی
?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: صہیونی حکومت کے میڈیا نے ان فوجیوں کے حوالے سے نئے
اگست
شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل داغنے کا اعلان
?️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں:شمالی کوریا نے آخر کار مشرقی سمندر (سی آف جاپان) میں
ستمبر
اگر دماغ کو رکھنا ہے تیز تو کھانی ہونگی یہ مفید غذائیں
?️ 17 فروری 2021اگر کبھی آپ کو ایسا لگتا ہے کہ آپ کا دماغ کمزور
فروری
عید کے بعد وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلیاں ہو سکتی ہیں
?️ 13 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کےمطابق عید کے بعد وفاقی کابینہ میں
جولائی