?️
سچ خبریں: CENTCOM نے اعلان کیا ہے کہ صومالی پانیوں میں لاپتہ امریکی بحریہ کے دو اہلکاروں کی تلاش کے لیے ایک بڑا آپریشن ناکام رہا ہے۔
این بی سی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق مغربی ایشیا میں امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ "CENTCOM” نے ایک بیان شائع کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ صومالیہ کے پانیوں میں اس ملک کے لاپتہ ہونے والے دو فوجیوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کیا گیا، تاہم وہ ناکام رہا۔
یہ بھی پڑھیں: خطہ میں امریکی موجودگی کی وجہ،سینٹکام کمانڈر کی زبانی
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے انتہائی دکھ ہو رہا ہے کہ 10 دن کے وسیع ریسکیو آپریشن کے بعد، دو لاپتہ میرینز کا پتہ نہیں چل سکا ہے لہذا اب انہیں مردہ قرار دے دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے یو ایس سینٹرل کمانڈ نے ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ امریکی بحریہ کے دو ملاح جمعرات کی شام صومالیہ کے ساحل پر آپریشن کرتے ہوئے لاپتہ ہو گئے ۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے بیان میں ان دو افراد کے لاپتہ ہونے کی وجہ بتائے بغیر مزید کہا گیا کہ ان ملاحوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
بیان میں لاپتہ ملاحوں کی کاروائیوں کے بارے میں بھی کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں، صرف یہ کہا گیا ہے کہ وہ امریکی بحریہ کے 5ویں فلیٹ کے آپریشنز کے علاقے میں مشنوں کی ایک وسیع رینج میں تعینات اور معاونت کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: شامی حملے میں مزید 11 امریکی فوجیوں کو دماغی چوٹیں آئیں:سینٹکام
اسپوٹنک کے مطابق امریکی بحریہ کے 2 ارکان کی گمشدگی ایک ایسی صورت حال میں ہوئی ہے جب بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، خاص طور پر جب سے امریکہ اور انگلینڈ نے یمن کے خلاف حملے شروع کیے ہیں۔
مشہور خبریں۔
کے پی کابینہ کے اراکین اپنے وزیراعلی پر چوری کا الزام لگا رہے ہیں۔ امیر مقام
?️ 29 مئی 2025پشاور (سچ خبریں) وفاقی وزیر سیفران امیر مقام کا کہنا ہے کہ
مئی
صدر نے کینال کی دستاویزی منظوری دی، سندھ میں کی جانیوالی سیاست تکلیف دہ ہے، عظمیٰ بخاری
?️ 5 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ
اپریل
سی پیک کے تحت بننے والے ساڑھے تین ہزارمیگاواٹ کے کچھ منصوبے ملتوی
?️ 3 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاک چین تعلقات کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے پاکستان چین
اگست
امارات کی عالمی برادری سے فلسطین کو تسلیم کرنے کی اپیل
?️ 4 اگست 2025سچ خبریں: متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید
اگست
پیوٹن کے ایران کے سفر سے امریکی پریشان
?️ 22 جولائی 2022سچ خبریں: منگل 28 جولائی کی شب تہران نے دوسری مرتبہ آستانہ
جولائی
اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کا معاملہ، اقوام متحدہ نے اہم بیان جاری کردیا
?️ 4 اگست 2021جنیوا (سچ خبریں) اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے
اگست
احمد الحربی کہاں ہیں؟ ؛سعودی حزب اختلاف کا سوال
?️ 12 اپریل 2021سچ خبریں:سعودی اپوزیشن کو سعودی نقاد احمد عبد اللہ الحربی کے بارے
اپریل
مزاحمتی میزائلوں کو روکنے میں صیہونیوں کا خرچ
?️ 15 مئی 2023سچ خبریں:عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق صیہونی حکومت نے فلسطینی مزاحمت کے
مئی