سچ خبریں:قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام کے بحران کے حل کے لیے عرب ممالک کی کوششوں کا خیرمقدم کیا۔
رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام کے بحران کے حل کے لیے عرب ممالک کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کے لیے دوحہ کے خیر مقدم اور حمایت پر زور دیا۔
اس رپورٹ کے مطابق ماجد بن محمد الانصاری نے دوحہ میں ہفتہ وار پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ شام کے بحران کا ہر حل مثبت پیش رفت اور عوام کے مطالبات کے حقیقی جواب پر مبنی ہونا چاہیے۔
انہوں نے واضح کیا کہ شام کی صورتحال کے حوالے سے قطر کا موقف مستحکم ہے جو دیگر صورتحالوں سے متاثر نہیں ہوتا،جب تک دمشق کے بائیکاٹ کی وجوہات کو ختم نہیں کیا جاتا اس ملک کے ساتھ تعلقات بات معمول پر نہیں آسکتے۔
اس اعلیٰ قطری عہدیدار نے تاکید کی کہ عرب لیگ میں شامی حکومت کی واپسی کے بارے میں عرب ممالک کے درمیان ابھی تک اتفاق رائے نہیں ہو سکا ہے۔
یاد رہے کہ قطر ایسے وقت میں شام کے معاملے کو حل کرنے کے لیے عرب کوششوں کی حمایت کرتا ہے جب کہ کئی عرب ممالک نے حال ہی میں دمشق حکومت کے ساتھ برسوں کے سرد تعلقات اور کشیدگی کے بعد تعلقات بحال کرنے کے لیے اپنے رابطے شروع کیے ہیں۔