سچ خبریں:میڈیا اور عالمی سوشل نیٹ ورکس میں ایسی تصاویر شائع کی گئی ہیں جن میں دکھایا گیا ہے کہ قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ کے دوران عرب شائقین نے صیہونی صحافیوں کا بائیکاٹ کیا ہے۔
دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ قطر میں صیہونی صحافیوں کی ایسی تصاویر اور ویڈیوز شائع کر رہے ہیں جن میں عرب شائقین ان کے ساتھ بات نہیں کرنا چاہتے، امریکی خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے صہیونی چینل 12 کے رپورٹر کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اس صہیونی رپورٹر کو دو سعودی شائقین، ایک قطری شہری اور تین لبنانی شائقین نے نظر انداز کیا ہے۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر "اسرائیلی میڈیا پر پابندی” اور "اسرائیلی صحافیوں کو نظرانداز کرنا” جیسی سرخیوں کے ساتھ ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ورلڈ کپ کے دوران قطر نے تل ابیب سے اپنے ملک کے لیے براہ راست پروازوں کی اجازت دی ہے جس کے بعد کہا جاتا ہے کہ قطر میں اس وقت 10000 سے 20000 کے درمیان اسرائیلی موجود ہیں، تاہم صیہونی صحافیوں اور دیگر صیہونی آباد کاروں کی موجودگی کو قطری شہریوں اور دیگر عرب زبان شائقین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
یاد رہے کہ ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل تل ابیب کے حکام نے درخواست کی کہ قطری حکومت آباد کاروں کی سہولت کے لیے دوحہ میں صیہونی حکومت کے دفتر کے قیام کی اجازت دے، تاہم اس درخواست کو ورلڈ کپ کے میزبان نے مسترد کر دیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے 2022 ورلڈ کپ کے دوران اس حکومت کی موبائل کمیونیکیشن کمپنیوں کے ساتھ تعاون کی قطر کی مخالفت کرنے پر فیفا سے اس حکومت کی شکایت کی تھی۔
مشہور خبریں۔
اسٹیٹ بینک کا شرح سود 100 بیسس پوائنٹس بڑھا کر 21 فیصد کرنے کا اعلان
اپریل
الیکشن کمیشن نے عبدالقادر مندوخیل کی پولنگ اسٹیشن میں توڑ پھوڑ کا نوٹس لے لیا
فروری
ماسٹرکارڈ میں فنگر پرنٹ اسکینرسہولت کا اعلان
مارچ
فواد چوہدری سے جیل میں اہل خانہ کی ملاقات کیلئے جمعرات کا دن مختص
مارچ
تل ابیب کا فلسطینی قیدیوں کی جائیداد منجمد کرنے کا حکم
ستمبر
امریکہ یمن کے خلاف اپنے غیر انسانی سلوک کو روکے :یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے ممبر
فروری
الاقصیٰ طوفان کے بعد امریکہ کی مداخلت نے اسرائیل کو بچایا
ستمبر
پاکستان میں اومیکرون کے پھیلاؤ میں تیزی
جنوری