?️
قدس میں صیہونی خطرناک منصوبہ E1 کی حقیقت
صیہونی کابینہ نے مشرقی قدس میں E1 کے نام سے معروف نوآبادیاتی منصوبے کے نفاذ کی باضابطہ اور حتمی منظوری دے دی ہے۔
روسیہ الیوم کے مطابق، یہ منصوبہ جو 1990 کی دہائی سے بارہا عالمی مخالفت، خاص طور پر امریکہ کے دباؤ کے باعث روکا جاتا رہا، اب تیز رفتاری کے ساتھ منظور کیا گیا ہے۔
تحریک صلح اکنون کے مطابق، اس منصوبے میں 3401 سے زائد نئے رہائشی یونٹس کی تعمیر اور ایک نیا بستیاتی علاقہ "عشآهل” کے قیام کی منظوری دی گئی ہے جس میں 342 رہائشی یونٹس اور عوامی عمارتیں شامل ہوں گی۔
اس ادارے نے خبردار کیا کہ E1 منصوبے کا نفاذ دراصل غربِ اردن کو دو حصوں میں تقسیم کر دے گا اور رام اللہ، بیت لحم اور مشرقی قدس کے درمیان موجود اہم گزرگاہ کو مسدود کر دے گا۔ صلح اکنون نے اسے کسی بھی ممکنہ امن عمل اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام پر مہلک ضرب قرار دیا۔
گزشتہ ہفتے صیہونی وزیر خزانہ بیتسلئیل اسموتریچ نے کہا تھا کہ یہ منصوبہ بستی معالیہ ادومیم کو قدس سے ملائے گا اور رام اللہ اور بیت لحم کے درمیان فلسطینیوں کے جغرافیائی ربط کو توڑ دے گا، جسے اس نے فلسطینی ریاست کے تابوت میں آخری کیل قرار دیا۔
نتنیاہو نے 2012 اور 2020 میں بھی اس منصوبے کو آگے بڑھانے کی کوشش کی تھی، لیکن عالمی دباؤ نے اس پر عملدرآمد رکوا دیا۔ تاہم رواں برس صیہونی کابینہ نے ’’E1‘‘ کے علاوہ مزید 24 ہزار رہائشی یونٹس کی تعمیر کی اجازت بھی دی ہے، جس کا مقصد ماہرین کے مطابق دو ریاستی حل کو مکمل طور پر ختم کرنا ہے۔
قدس کی گورنری نے بھی اس فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا کہ معالیہ ادومیم کی توسیع اور اس کا قدس سے ملاپ شہر کے شمال اور جنوب کو ایک دوسرے سے کاٹ دے گا اور اردگرد کے فلسطینی دیہات اور قصبے الگ تھلگ اور محصور ہو جائیں گے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
امام خامنہ ای کے امریکی طلباء کے نام خط پر صہیونی میڈیا کا رد عمل
?️ 31 مئی 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار یروشلم پوسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں امام
مئی
جانسن نے اپنی الوداعی تقریر میں برطانیہ کی توانائی اور معاشی بحران پر زور دیا
?️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں: اس پوزیشن میں اپنی آخری تقریر میں 10
ستمبر
پیکا ایکٹ ترمیمی بل کے خلاف صحافی برادری کا ملک بھر میں احتجاج
?️ 28 جنوری 2025لاہور: (سچ خبریں) پی ایف یوجے کی کال پر صحافی برادری نے
جنوری
سیاسی بحرانوں سے نجات کے لیے سیاسی قیادت کو چاہیئے کہ بند گلی سے باہر آئے
?️ 25 مئی 2025لاہور: (سچ خبریں) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے لاہور میں
مئی
دفعہ 370 کی منسوخی غیر قانونی، غیر آئینی اور آمرانہ فیصلہ تھا: الطاف بخاری
?️ 6 اگست 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف
اگست
امریکا: ڈونلڈ ٹرمپ کی سپریم کورٹ سے ’ٹک ٹاک‘ پر ممکنہ پابندی مؤخر کرنے کی درخواست
?️ 29 دسمبر 2024سچ خبریں: نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ سے شارٹ
دسمبر
بشار الاسد سے ملاقات ناممکن نہیں ہے: اردوغان
?️ 7 اکتوبر 2022سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے جمعرات کو
اکتوبر
قرآن پاک کی توہین کی اجازت دینے پر ترکی میں سویڈن سفیر کی طلبی
?️ 22 جنوری 2023سچ خبریں:ترکی نے سویڈن میں ترک سفارت خانے کے سامنے ایک شدت
جنوری