سچ خبریں: اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ کی بہن کو گرفتار کر لیا۔
القدس العربی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس نے پیر کی صبح اسماعیل ھنیہ کی بہن کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ اور اسرائیل سیاسی فریب سے اپنے مقاصد حاصل نہیں کر پائیں گے: ہنیہ
صہیونی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ ھنیہ کی بہن کو مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں صحرائے نقب کے تل السبع شہر سے گرفتار کیا گیا ہے اور ان پر حماس کی فورسز کی مدد اور لوگوں کو تل ابیب کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں کے لیے اکسانے جیسے الزامات لگائے گئے ہیں
تل السبع میں 57 سالہ صباح عبدالسلام ہنیہ کی گرفتاری کا حوالہ دیتے ہوئے اسرائیلی پولیس نے اعلان کیا کہ شن بت ان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں: اگر صیہونی خلل ڈالنا چھوڑ دیں تو معاہدہ ہو سکتا ہے:اسماعیل ہنیہ
اسرائیلی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ہنیہ کی بہن کے گھر میں داخل ہونے کے بعد انہوں نے دستاویزات، مواصلاتی آلات، موبائل فون اور دیگر شواہد قبضے میں لے لیے جو تل ابیب کے خلاف خطرناک کارروائیوں میں استعمال کیے جاتے تھے، تاہم ان وسائل کی تصاویر بھی جاری نہیں کیں اور نہ ہی تفصیلات بیان کیں۔