?️
فٹبال میں ٹڑمپ کی مداخلت، کن ممالک کے شائقین ورلڈ کپ کے لیے امریکہ جانے سے محروم ہو گئے؟
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئی سفری پابندیوں کے اعلامیے پر دستخط کے بعد خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ 2026 کے فٹبال ورلڈ کپ کے دوران سینیگال اور آئیوری کوسٹ (ساحلِ عاج) کے شائقین کو امریکہ میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
رواں ماہ کے آغاز میں افریقی ممالک سینیگال اور آئیوری کوسٹ بالترتیب ورلڈ کپ کے گروپ I اور گروپ E میں شامل ہوئے تھے، تاہم ان ممالک کے شائقین ممکنہ طور پر امریکی سرزمین پر ہونے والے میچز دیکھنے سے محروم رہیں گے۔
منگل کے روز ٹرمپ انتظامیہ نے سینیگال، آئیوری کوسٹ اور چند دیگر افریقی ممالک کے شہریوں پر جزوی سفری پابندی عائد کرتے ہوئے ان کے امریکہ میں داخلے کو معطل کر دیا۔ یہ اقدام اس سے قبل عائد کی گئی سفری پابندیوں کا تسلسل ہے، جن میں ایران اور ہیٹی جیسے ممالک شامل ہیں، حالانکہ یہ دونوں آئندہ گرمیوں میں ورلڈ کپ میں شرکت کریں گے۔
ان پابندیوں کے تحت ان ممالک کے نہ تو مہاجر اور نہ ہی غیر مہاجر شہری امریکہ میں داخل ہو سکیں گے۔ اس میں وہ سیاح بھی شامل ہیں جو ورلڈ کپ میچز دیکھنے یا تجارتی مقاصد کے لیے امریکہ جانا چاہتے ہیں۔
جون میں جاری کیے گئے ابتدائی سفری پابندیوں کے حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ ان اقدامات کا مقصد قومی سلامتی اور عوامی تحفظ کے پیشِ نظر غیر ملکی شہریوں کے داخلے کو محدود کرنا ہے۔
اگرچہ یہ پابندیاں شائقین کو متاثر کریں گی، تاہم کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور ان کے قریبی اہلِ خانہ کے لیے استثنا موجود ہے۔ اس طرح سینیگال کے ایلیمان اندیائے اور آئیوری کوسٹ کے آماد دیالو جیسے معروف فٹبالرز اپنی قومی ٹیموں کے ساتھ شرکت کر سکیں گے۔
واضح رہے کہ 2026 کا فٹبال ورلڈ کپ جون اور جولائی کے دوران امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو میں منعقد ہوگا۔
سینیگال گروپ I میں 2018 کے عالمی چیمپئن فرانس، ناروے اور بولیویا، عراق یا سورینام کے درمیان ہونے والے پلے آف کے فاتح کے ساتھ ہم گروپ ہے۔ سینیگال کے دو میچز نیو جرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں فرانس اور ناروے کے خلاف ہوں گے، جبکہ ایک میچ ٹورنٹو، کینیڈا میں کھیلا جائے گا جہاں شائقین شرکت کر سکیں گے۔
ادھر آئیوری کوسٹ کے بھی دو گروپ میچز امریکہ میں ہوں گے، جو فلاڈیلفیا کے لنکن فائنینشل فیلڈ اسٹیڈیم میں ایکواڈور اور کوراساؤ کے خلاف کھیلے جائیں گے۔


مشہور خبریں۔
لاہور: وکلا تنظیموں کا صدر لاہور پریس کلب سمیت تمام صحافیوں کا ساتھ دینے کا اعلان
?️ 22 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ بار، لاہور بار اور دیگر وکلا تنظیموں
ستمبر
بائیڈن کے دورے کے موقع پر تل ابیب کی بستیاں بڑھانے کی کوششیں
?️ 14 جون 2022سچ خبریں: فلسطینی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ اسرائیلی وزیر اعظم
جون
وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب کر لیا
?️ 20 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اپوزیشن جماعتوں نے مہنگائی کے خلاف تحریک چلانے کا
اکتوبر
آئینی ترمیم کے حوالے سے فضل الرحمٰن کےساتھ اتفاق رائے ہوگیا ہے، بیرسٹر گوہر
?️ 18 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے
اکتوبر
واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کے دفاعی شعبے کی عمارت خریدنے کیلئے 3 بولیاں موصول
?️ 27 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں موجود پاکستانی سفارتخانے کے
دسمبر
انتہا پسند گروہ امریکی کانگریس کے سامنے احتجاج کی تیاریوں میں مصروف
?️ 2 ستمبر 2021سچ خبریں:امریکہ خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹوں سے ظاہر ہوتا ہے سابق امریکی
ستمبر
شہید حسن نصراللہ کی تشییع جنازہ پر صیہونی جنگی طیاروں کی پرواز؛لبنانیوں کے عزم پر صیہونی اخبار کی حیرت
?️ 24 فروری 2025 سچ خبریں:ایک صیہونی اخبار نے شہید حسن نصراللہ کی تشییع جنازہ
فروری
افغانستان بارڈر پر فوج تعینات کر دی گئی ہے
?️ 24 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا
جولائی