فوجی اڈوں سے ہتھیاروں کی چوری پر صیہونی حکومت کا متنازع اقدام

صیہونی

?️

سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ٹھکانوں سے ہتھیاروں اور گولہ بارود کی بڑھتی ہوئی چوری کے بعد اس حکومت نے تاریخ میں پہلی بار ایک عجیب و غریب اقدام کرتے ہوئے النقب میں واقع فوجی تربیتی بیرکوں کے اندر ایک پولیس سنٹر بنایا۔

تاریخ میں پہلی بار صیہونی حکومت نے اپنے فوجی مراکز سے اسلحہ اور گولہ بارود کی چوری سے نمٹنے کے لیے فوجی بیرکوں کے اندر ایک پولیس اسٹیشن قائم کیا، صیہونی اخبار یدیوت احرونٹ کے مطابق یہ اسٹیشن Kibutz Tezlim کے قریب ایک تربیتی فوجی بیرک میں واقع ہے جہاں سے فوجی سازوسامان کی چوری کے بارے میں سنہ 2020 سے اسرائیل کے اعلیٰ فوجی حکام کو بارہا اطلاع دی جاتی رہی ہے۔

طے پایا ہے صیہونی حکومت کی فوج کے افسران کو فوجی سازوسامان کی چوری کے کسی بھی واقعے سے فوری طور پر رد عمل ظاہر کرنے اور اس سے نمٹنے کے لیے سرحدی پولیس کے ساتھ تعینات کیا جائے گا ، یہ کارروائی فوج اور پولیس کے درمیان تعاون کی ایک نئی سطح کی نمائندگی کرتی ہے،پولیس اسٹیشن کے پاس دراصل فوجی سازوسامان کی چوری کے بڑھتے ہوئے رجحان کو روکنے کی کوشش کرنے کے لیے اڈے میں قوانین کی نگرانی اور ان پر عمل درآمد کا کام ہوگا، اس وقت اسٹیشن پر صرف ایک پولیس اہلکار ہے لیکن امید ہے کہ یہ مقام مستقبل میں ایک مکمل پولیس اسٹیشن بن جائے گا۔

تزلیم فوجی تربیتی بیرکوں میں اس پولیس اسٹیشن کا قیام ایسی حالت میں ہے جب خبروں سے پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ ماہ فلسطینی مجاہدین کی ایک ٹیم اس فوجی بیرک کے گولہ بارود کے ذخیرہ سے تقریباً 6000 گولیاں چرانے میں کامیاب ہوئی تھی،یہ ٹیم آسانی سے بیرکوں کی باڑ کے سوراخوں سے اندر گئی اور اس بیرک کے ذخیرہ سے بھاری مقدار میں گولہ بارود چرا لیا،اس خبر کی اشاعت کے بعد عبرانی میڈیا نے اس واقعے پر شن بیٹ کے اعلیٰ حکام کے خوف اور اس اڈے سے فلسطینیوں کے ہاتھوں جانے والے گولہ بارود کی مقدار کا اندازہ لگانے سے قاصر ہونے پر بڑے جوش و خروش کے ساتھ رپورٹنگ کی۔

اسرائیلی فوج کے اس تربیتی اڈے سے اسلحہ اور گولہ بارود کی چوری کے علاوہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران اس اڈے کی پارکنگ سے ایک ریزروسٹ کی کار بھی چوری ہوئی تھی جس کی تلاش تاحال جاری ہے،اس بیرک کے کمانڈ ہیڈ کوارٹر کے مطابق حالیہ چوریوں کے بعد ہی فوج کے اعلیٰ حکام نے اس مرکز کی حفاظت اور تحفظ کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے بارے میں سوچا اور اس بڑے تربیتی اڈے کے حفاظتی نظام کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا کہ نگرانی کے کیمرے اور ریڈار نصب کیے جائیں،رات کے وقت بیس کے ارد گرد باڑ کے معیار کو بہتر بنایا جائے نیز اسلحہ خانے اور خندقوں میں گارڈ کو مضبوط کیا جائے۔

 

مشہور خبریں۔

سعودی عرب کے کنگ خالد ائر پورٹ پر ایک بار پھر ڈرون حملہ

?️ 25 اپریل 2021سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے سعودی عرب کے شاہ خالد

پوپ فرانسس کی برطانیہ اور فرانس سے تارکین وطن کا احترام کرنے کی اپیل

?️ 29 نومبر 2021سچ خبریں:پیرس اور لندن کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے دوران کیتھولک

طاہر اشرفی کی ویکسینیشن کے حوالے سے افواہوں پر توجہ نہ دینے کی اپیل  

?️ 2 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرفی

آصف زرداری اور چوہدری شجاعت کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

?️ 6 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے پنجاب میں گورنر راج لگانے کے بجائے ان ہاؤس تبدیلی

غزہ کی پٹی سے صہیونی قصبہ عسقلان پر دو راکٹ فائر کیے گئے

?️ 16 جولائی 2022سچ خبریں:   صیہونی حکومت کی فوج نے ہفتہ کی صبح اعلان کیا

موجودہ صورتحال میں طلبہ سے امتحانات لینا بہت بڑی غلطی ہوگی: عاصم اظہر

?️ 25 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں)پاکستان میوزک انڈسٹری کے نوجوان گلوکار عاصم اظہر نے کہا ہے

انتخابات حق خود ارادیت کا ہرگز متبادل نہیں، کشمیری تحریک آزادی کیخلاف بھارتی سازشوں سے ہوشیار رہیں، حریت کانفرنس

?️ 13 ستمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے