?️
سچ خبریں:عبرانی اخبار Yedioth Aharonot نے رپورٹ کیا کہ غزہ کی جنگ نے خاص طور پر معذور فوجیوں پر بھاری اور ناقابل برداشت جسمانی اور نفسیاتی اخراجات عائد کیے ہیں۔
یہ رپورٹ جو صہیونی اخبار یدیعوت احرونوت کے کل کے شمارے میں شائع ہوئی ہے اس میں تاکید کی گئی ہے کہ صیہونی حکومت کے محکمہ بحالی نے غزہ کی جنگ کے نتیجے میں ذہنی امراض میں مبتلا فوجیوں کی مدد کے لیے ایک پروگرام شروع کیا ہے۔
اس رپورٹ میں مذکورہ محکمے کے اہلکاروں کے حوالے سے اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ نرسوں اور نفسیاتی ماہرین کی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں تاکہ وہ صہیونی فوجیوں کے خودکشی کے محرکات کے بارے میں ان سے بات کر سکیں اور ان فوجیوں میں ذہنی امراض کی سطح کا اندازہ لگا سکیں۔
صہیونی اخبار Haaretz نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ الاقصی طوفان آپریشن کے آغاز سے اب تک صیہونی حکومت کی وزارت جنگ کے بحالی کے شعبے میں 2800 سے زائد صیہونی فوجیوں کا علاج کیا جا چکا ہے۔ اس رپورٹ میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ مذکورہ فوجیوں میں سے 18 فیصد ان جھٹکوں کے بعد ذہنی صحت اور دماغی امراض کا شکار ہیں۔
معاریو اخبار نے بھی اس مسئلے کو قبل ازیں تسلیم کرتے ہوئے لکھا تھا کہ صہیونی فوجیوں کی اداسی اور ناخوشی کے مختلف مظاہر ہوتے ہیں جیسے جسمانی اور ذہنی دباؤ، جس میں نیند کی کمی، کمزور سانس لینا اور بھوک کی کمی شامل ہیں۔ غزہ کی جنگ سے واپس آنے والے فوجیوں کو جسمانی چوٹوں کے علاوہ اس جنگ کی وجہ سے نفسیاتی مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
مشہور خبریں۔
پرینیتی چوپڑا کا ٹیلینٹ شو کی ٹیم پر برہمی کا اظہار
?️ 19 دسمبر 2021ممبئی (سچ خبریں) معروف بھارتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا اپنا نام ٹیلینٹ شو
دسمبر
شامی فوج نے داعش کو پہلے سے زیادہ کمزور کردیا ہے: روسی عہدہ دار
?️ 30 دسمبر 2021سچ خبریں:2021 کے آخری دنوں میں روسی نائب وزیر خارجہ نے اعلان
دسمبر
ایک فلسطینی پر برف کا گولہ پھینکنے کے الزام میں مقدمہ
?️ 8 فروری 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 7 ٹیلی ویژن کی ویب سائٹ
فروری
شام میں مسلح گروہوں کے درمیان اختلافات میں شدت ؛الجولانی کی کرد ڈیموکریٹک فورسز کو وارننگ
?️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں:شام میں مسلح گروہوں کے درمیان بڑھتے ہوئے اختلافات کے درمیان
دسمبر
پی ٹی آئی کا ممکنہ لانگ مارچ کے تناظر میں عمران خان کو نظر بند کرنے کا منصوبہ تیار
?️ 7 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے سابق وزیر اعظم اور پی
اکتوبر
آیت اللہ سیستانی کا اقوام متحدہ سے مطالبہ
?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں: سویڈن کی پولیس کی جانب سے قرآن پاک کو جلانے
جولائی
امریکہ تیزی سے زوال کی طرف بڑھ رہا ہے:ٹرمپ
?️ 9 جون 2023سچ خبریں:سابق امریکی صدر نے خفیہ دستاویزات رکھنے کے سلسلہ میں پوچھ
جون
سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت روکنے کے لیے لندن میں احتجاجی ریلی
?️ 2 فروری 2023سچ خبریں:کارکنوں کے ایک گروپ نے لندن میں سپریم کورٹ کے سامنے
فروری