?️
سچ خبریں:فلپائنی مسلح افواج کے کمانڈر کے مطابق اس ملک کی فضائیہ کا طیارہ 92 افراد کے ساتھ اس ملک کے جنوبی صوبے میں گر کر تباہ ہوگیا جہاں اب تک 17 افراد کی لاشوں کی اطلاع موصول ہوئی ہے، فلپائن کی مسلح افواج کے کمانڈر کے مطابق 92 افراد پر مشتمل ایک طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے،سی این این نے بتایا ہے کہ سی -130 نے اطلاع دی ہے کہ فلپائنی فضائیہ سے تعلق رکھنے والا سی -130 طیارہ ملک کےجنوبی صوبے سولو میں آج مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے گر کر تباہ ہوگیا۔
ا سپوٹنک کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب چار انجنوں والے ٹربوپروپ فوجی طیارے نے صوبہ سولو کے جولو جزیرے پر اترنے کی کوشش کی،فلپائن فوج کے کمانڈر سیرلیٹو سبزانہ نے بتایا کہ امدادی کارکنوں نے 40 افراد کو سی -130 کے جلتے ہوئے ملبے سے بچایا ہے اور جہاز میں موجود دیگر افراد کو بچانے کے لئے امدادی کاروائیاں جاری ہیں، ان کے مطابق ، یہ حادثہ طیارے کو رن وے نہ ملنے کی وجہ سے ہوا ہے۔
نیویارک ٹائمز کی اطلاع ہے کہ اب تک 17 افراد کی لاشیں ملی ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے، فلپائن کے وزیر دفاع ڈولف لورین زنا نے روئٹرز کو بتایا کہ جہاز میں موجود 92 مسافروں میں تین پائلٹ اور عملے کے پانچ دیگر ممبر شامل ہیں ، واضح رہے کہ جون میں فلپائنی ایئر فورس کا ایس 707 بلیک ہاک ہیلی کاپٹر منیلا کے شمال میں تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا تھا، اس حادثے میں سوار تمام چھ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔


مشہور خبریں۔
بھارت دھمکیوں، غلط بیانی یا طاقت کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکتا، دفترخارجہ
?️ 2 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے بھارتی رہنماؤں اور بھارتی وزارت خارجہ
جون
افغانستان میں دہشتگردی کے مراکز اور دہشتگرد قیادت موجود، طالبان سہولت کاری بند کریں، آئی ایس پی آر
?️ 29 نومبر 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی
نومبر
صیہونیوں کا نیتن یاہو کو ہٹانے کے لیے سپریم کورٹ کو خط
?️ 2 فروری 2024سچ خبریں:عبرانی اخبارکے مطابق 10 صہیونی شخصیتوں نے سپریم کورٹ کو ایک
فروری
کولمبیا نے صیہونی حکومت کو کوئلے کی برآمد بند کی
?️ 19 اگست 2024سچ خبریں: کولمبیا کے صدر گسٹاو پیٹرو نے اسرائیل کو کوئلے کی
اگست
محمود عباس کا صیہونی حکومت کے خلاف اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کا مطالبہ
?️ 25 ستمبر 2021سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں
ستمبر
کینیڈا میں روسی سفیر؛ یوکرین کا نیٹو میں کوئی مستقبل نہیں
?️ 19 نومبر 2025سچ خبریں: روسی سفیر اولیگ اسٹیپانوف نے کینیڈا اور سویڈن کے مشترکہ
نومبر
سیالکوٹ واقعے پر عدنان صدیقی کا ردعمل
?️ 6 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار عدنان صدیقی نے
دسمبر
امریکہ اور اسرائیل کے درمیان پہلا براہ راست تصادم
?️ 26 اکتوبر 2021سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے ایک بار پھر اسرائیلی حکام
اکتوبر