سچ خبریں:فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ مغربی کنارے میں واقع نابلس شہر کے جنوب میں فلسطینیوں اور صیہونیوں کے مابین شدید جھڑپوں میں 320 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔
فلسطین ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کے خلاف صہیونی حکومت کے معاندانہ اقدامات بدستور جاری ہیں جن کے تحت صہیونیوں نے ایک بار پھر مغربی کنارے پر حملہ کیا، رپورٹ کے مطابق صیہونیوں کے حملے کے بعد مغربی کنارے کے بیتا سٹی میں فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔
صیہونیوں نے فلسطینیوں کے خلاف جنگی گولیاں استعمال کیں،فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ نابلس کے قصبہ بیتا میں فلسطینیوں اور صیہونیوں کے مابین جھڑپوں میں 320 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ رات صہیونیوں نے مغربی کنارے میں 17 سالہ فلسطینی “محمد منیر التمیمی” کو گولی مار کر شہید کردیا،درایں اثنافلسطینی مزاحمتی گروپوں نے صہیونیوں کو فلسطینیوں کے خلاف جاری معاندانہ اقدامات کے خلاف متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی غلطی کرنے سے پہلے ہزار بار سوچ لینا ااس لیے کہ ہمارے ہاتھ ابھی ٹریگر پر ہیں اور ہم وہی ہیں جنہوں نے سیف القدس کی لڑائی میں تمہاری نیندیں حرام کر دی تھی اور تم ہماری شرائط کے مطابق جنگ بندی پر راضی ہوئے، یارکھو کہ ہم فلسطینیوں کی آواز پر لبیک کہنے کے لیے تیار ہیں۔