سچ خبریں:حماس کی قسام بریگیڈ کے ترجمان نے کہا کہ جلبوع جیل سے فلسطینی قیدیوں کے فرار نے ایک بار پھر صہیونی دشمن کی سکیورٹی کےکھوکھلے ہونے کا ثبوت دیا۔
المنارچینل کی رپورٹ کے مطابق حماس کی قسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ مزاحمت نے شروع سے ہی آزادی سرنگ کے ذریعے قیدیوں کے فرار کی قریب سے نگرانی کی تھی ، انہوں نے اسرائیلی جیل سے چھ فلسطینی قیدیوں کے فرار کا حوالہ دیا دیتے ہوئے کہا کہ اگر فریڈم ٹنل کے ہیروز نے اس بار خود کو زیر زمین سے آزاد کر کے پوری دنیا تک اپنا پیغام پہنچایا ہے تو ہم اپنے آزاد اسیروں سے وعدہ کرتے ہیں کہ ان شاء اللہ جلد ہی انہیں زمین کے اوپر سے رہا کرا دیا جائے گا۔
قسام بریگیڈ کے ترجمان نے زور دیا کہ فلسطینی قیدیوں کی دوبارہ حراست سے دشمن اور اس کی خفیہ ایجنسیوں کی تذلیل مٹ نہیں سکے گی، انہوں نے مزید کہاکہ آپریشن فریڈم ٹنل کے کچھ ہیروز کی دوبارہ گرفتاری ان کے عظیم اقدام کی حقیقت کوچھپا تی نہیں بلکہ یہ ہمارے فخر اور جنگی قیدیوں کی ہمت اور ثابت قدمی کو بڑھاتی ہے نیز ان لوگوں کی بنائی ہوئی حیرت انگیز بہادری کی تصویر کو چیلنج نہیں کرتی۔
ابو عبیدہ نے کہا کہ ہم آزاد فلسطینی قیدیوں سے وعدہ کرتے ہیں کہ ان کی رہائی نئے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے فریم ورک میں شامل کی جائے گی، حماس کی قسام بریگیڈ کے ترجمان نے زور دیا کہ ان چار قیدیوں کی رہائی کے بغیر قیدیوں کے تبادلے کا کوئی معاہدہ نہیں کیا جائے گا ،۔
یادرہے کہ صیہونی میڈیا رپورٹس کے مطابق چار فلسطینی قیدی جو حال ہی میں صیہونی جیل سے فرار ہوئے تھے اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے انھیں دوبارہ گرفتار کر لیا،تاہم صہیونی جیل سے چھ فلسطینی قیدیوں کے فرار نے صہیونی حکومت کی سکیورٹی ، سیاسی اور میڈیا اپریٹس کو بہت بڑا صدمہ پہنچایا ہے۔
مشہور خبریں۔
غزہ پر زمینی حملے جنوری 2024 تک جاری رہیں گے
دسمبر
صیہونی فوجیوں کے خلاف 10 ممالک میں 50 شکایات درج
جنوری
غزہ سے جنین تک فلسطینی غزہ
مئی
آیت اللہ سیستانی کی داعش کے ہاتھوں قید خواتین کی رہائی کی پر تاکید
دسمبر
الحوثی کا صیہونیوں کا انتباہ
مئی
صہیونی افسر کا فلسطینیوں کے خلاف مسلح ڈرون کے استعمال کا اعتراف
جنوری
اُشنا شاہ کورونا وائرس کا شکارہوگئیں
اگست
اسرائیلی جرنیلوں کی بے بسی: ہمیں حماس کے مطالبات ماننے چاہئیں
مئی