سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے جہاں فلسطینی قیدیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے بڑھتے ہوئے دباؤ کا ذکر کیا ہے وہیں فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک نے صیہونی حکومت کو ان اقدامات سے خبردار کیا ہے۔
مغربی کنارے میں فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کے ترجمان نے فلسطینی قیدیوں کے مطالبات کے جواب میں صیہونیوں کی ناکامی کا حوالہ دیتے ہوئے اس پالیسی کو جاری رکھنے کے خلاف خبردار کیا، مغربی کنارے میں فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کے ترجمان طارق عزالدین نے ایک پریس بیان میں کہاکہ ہم قیدیوں کے مطالبات کے جواب میں اس تخریب کاری کا ذمہ دار قابضین اور اسرائیلی جیل انتظامیہ کو ٹھہراتے ہیں۔
انہوں نے فلسطینی عوام سے اپیل کی کہ وہ قیدیوں کی بھوک ہڑتال کی حمایت میں عوامی تحریک کی سطح میں اضافہ کریں،یادرہے کہ اس سے قبل اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی حمایت کی قومی تحریک نے رامون اور ہداریم جیلوں میں اسرائیلی جیل انتظامیہ کے افسران کے ساتھ مذاکرات کی ناکامی کی خبر دی تھی، خبر کے بعد قیدیوں کی صفوں میں کسی بھی غیر متوقع واقعے کے لیے تیاری کا اعلان کر دیا گیا۔
تنظیم کے مطابق بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسلامی جہاد تحریک کے 60 قیدی سرنگ آپریشن کے بعد اسرائیلی جیلوں میں ہونے والے اسلامی جہاد کے قیدیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن ختم کرنا چاہتے ہیں۔
درایں اثنا بورڈ آف فلسطین پریزنرز آف وار اینڈ فریڈمز نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی جیل انتظامیہ سرنگ آپریشن کرنے والے چھ فلسطینی قیدیوں پر اپنا دباؤ بڑھا رہی ہے، تنظیم نے جیل کے دفاعی اٹارنی محمود العریضہ کے حوالے سے بتایا کہ اس آپریشن کے ماسٹر مائنڈ محمود العارضہ کو ایالوں جیل میں قید تنہائی میں رکھا گیا ہے جہاں وہ بجلی کے آلات سمیت بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔
مشہور خبریں۔
فلپائن میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ،کم از کم 17 افراد ہلاک
جولائی
پیپلز پارٹی کا الیکشن رولز میں مجوزہ تبدیلیوں میں ’بے ضابطگیاں‘ ختم کرنے کا مطالبہ
اکتوبر
افغانستان کی موجودہ صورتحال پر جو بائیڈن کا بڑا بیان، افغان فوج اور رہنماؤں کو سب سے بڑا ذمہ دار قرار دے دیا
اگست
ترک اپوزیشن لیڈر کی اسرائیل، سعودی عرب اور یونان کو دھمکی
جون
امریکہ نے داعش کے دہشت گردوں کو شام سے یوکرین بھیجا
مارچ
حماس اور اسلامی جہاد نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی حالیہ رپورٹ کا کیا خیر مقدم
فروری
بائیڈن ایران کے خلاف ڈیٹرنس پیدا کرنے میں ناکام:گلوبل ٹائمز
جولائی
منظم شیطانی مافیا(4)؛سعودی عرب میں غیر ملکی کارکنوں کی دنیا کا خاتمہ
فروری