فلسطینی شہداء اور زخمیوں کی تعداد میں اضافہ

فلسطینی

?️

سچ خبریں: فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان جاری کرکے غزہ میں فلسطینی شہداء کی تعداد 2837 اور زخمیوں کی تعداد 12000 تک پہنچنے کا اعلان کیا ہے۔

الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے غزہ میں فلسطینی شہداء کی تعداد 2 ہزار 837 اور زخمیوں کی تعداد 12 ہزار تک پہنچنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رواں سال کے آغاز سے مغربی کنارے میں فلسطینی شہداء کی تعداد

دوسری جانب غزہ کے مقامی ذرائع نے خانیونس شہر میں ڈچ علاقے میں ایک فلسطینی خاندان کے گھر پر بمباری کے نتیجے میں 15 فلسطینیوں کی شہادت کی خبر دی ہے۔

غزہ میں فلسطینی حکومت کے دفتر نے بھی آج ایک بیان جاری کیا جس میں اعلان کیا گیا ہے کہ غزہ کی موجودہ نازک صورت حال غزہ کے خلاف ماضی کی جنگوں جیسی بالکل بھی نہیں ہے،حالات بہت زیادہ نازک ہیں۔

مزید پڑھیں: صیہونی حکومت کے ذریعہ فلسطینی شہداء کی لاشوں کو طبی لیبارٹریوں میں استعمال

غزہ میں فلسطینی ہلال احمر کے ترجمان نے بھی اس بات پر زور دیا کہ غزہ کی صورتحال انتہائی نازک ہے اور فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کی پالیسی کو روکتے ہوئے رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ میں داخل ہونے والی امداد کے عمل کا آغاز کرنا ضروری ہے۔

مشہور خبریں۔

خطے میں ایران مخالف امریکی بڑا منصوبہ کیسے ناکام ہوا؟

?️ 1 مئی 2023سچ خبریں:واشنگٹن نے صیہونی حکومت اور عرب ممالک کے درمیان ایک قسم

بیٹیوں کے مقابلے میں بیٹوں کو اہم قرار دینے پر حرا خان کی صبا فیصل پرکڑی تنقید

?️ 25 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ صبا فیصل کے بیٹیوں کے مقابلے میں

ہمارا مقصد ایران کو ستانا ہے:صیہونی حکومت

?️ 9 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ایک ذریعے نے اپنے مبینہ بیانات میں ایران

صیہونی حکومت کے ہاتھوں صحافیوں کے قتل کی طویل فہرست

?️ 12 مئی 2022سچ خبریں: 12 مئی بدھ کو اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے کے

روہنگیا مسلمانوں کا فیس بک کے خلاف 150 بلین ڈالر کا مقدمہ

?️ 7 دسمبر 2021سچ خبریں:میانمار کے روہنگیا مسلمانوں نے نسلی اقلیت کے خلاف تشدد پھیلانے

قرآن کی توہین سے ظاہر ہوتا ہے کہ استکباری حملوں کا ہدف اسلام اور قرآن ہے:آیت اللہ خامنہ ای

?️ 26 جنوری 2023سچ خبریں:ایران کے اسلامی انقلاب کے رہنما اور مذہبی پیشوا آیت اللہ

مشہور ضرب المثل کوئی بھوک سے نہیں مرتا ؛غزہ میں بے معنی

?️ 15 جولائی 2025 سچ خبریں:غزہ میں اسرائیلی محاصرے اور گہری قحط سالی کے باعث

جب تک سرزمین فلسطین کو مکمل آزادی نہیں مل جاتی جدوجہد جاری رہے گی: انصاراللہ

?️ 31 مارچ 2022سچ خبریں:  تحریک انصاراللہ کے سیاسی بیورو نے تل ابیب کے علاقے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے