سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک نے غزہ کی پٹی میں میزائل کے تین تجربے کیے ہیں۔
فلسطینی نیوز ایجنسی سما کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں فلسطینی مقاومتی فورسز نے منگل کے روز سمندر کی جانب چند آزمائشی میزائل فائر کئے، رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فلسطینی مقاومتی فورسز نے آج سمندر کی طرف 15 منٹ کے فاصلے سے دو میزائل فائر کئے، یہ ایسے حالات میں ہے کہ جبکہ پیر کی سہ پہر فلسطینی مقاومت نے سمندر کی طرف ایک تجرباتی میزائل فائر کیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی مقاومتی فورسز صیہونی حکومت کی کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی تیاری کے حصے کے طور پر وقتاً فوقتاً میزائل تجربات کرتی رہتی ہیں۔