فلسطین کی آزادی تک مسلح کاروائیاں جاری رہیں گی:حماس

آزادی

?️

سچ خبریں:فلسطینی کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے صیہونیوں کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ نابلس کی کاروائی نے ثابت کر دیا ہے کہ مزاحمتی تحریک فلسطین کی آزادی تک صیہونیوں کو چین نے جینے نہیں دے گی۔

فلسطینی ذرائع نے بتایا ہے کہ غرب اردن کے شہر نابلس میں سینتیس سالہ فلسطینی شہری محمد عوض ابو کافیہ نے اپنی گاڑی سے کئی صیہونی پولیس افسروں کو کچل دیا، یہ شہادت طلبانہ اقدام صیہونی کالونی حفات گلعاد کے قریب انجام دیا گیا،اس واقعے کے فورا بعد صیہونی فوجیوں نے اس فلسطینی شہری کو گولیوں کا نشانہ بنا کر شہید کردیا۔

ادھر فلسطینی استقامتی گروہوں نے مسلحانہ جد وجہد کو صیہونی حکومت سے مقابلے کا واحد طریقہ کار قرار دیا ہے،استقامتی گروہوں نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت صرف طاقت کی زبان سمجھتی ہے اور فلسطین کے خلاف ان کے اقدامات کو روکنے کا واحد طریقہ مسلحانہ کارروائی ہے۔

رپورٹوں کے مطابق گذشتہ چند مہینے کے دوران، صیہونیوں کے خلاف فلسطینیوں کی کارروائیوں کی شدت اور تعداد میں قابل ذکر اضافہ ہوا ہے جس سے صیہونی حکومت وحشت میں مبتلا ہوگئی ہے، اس موقع پر حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع نے کہا ہے کہ فلسطینی مجاہدین مسجد الاقصی کے دفاع کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں اور نابلس اور بیت المقدس میں ہونے والی مسلحانہ جھڑپیں اس کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔

حماس کے ترجمان نے کہا کہ فلسطین کے عوام اور غرب اردن کے مجاہدین، غاصب صیہونی فوج کو ہر روز ایک نیا جھٹکا دے رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ فلسطینی مجاہدین حتمی کامیابی یعنی فلسطینی سرزمین کی مکمل آزادی تک اپنی جد وجہد جاری رکھیں گے۔

حماس کے ترجمان نے زور دیکر کہا کہ آئندہ چند دنوں میں صیہونی شدت پسند مسجدالاقصی پر دھاوا بولنا چاہتے ہیں جس کے لئے فلسطینی نوجوانوں اور انقلابی عوام کی جانب سے مزید مضبوط عزم و ارادے کے اظہار اور غاصب صیہونیوں پر اور بھی کاری ضربیں لگانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کو مسجد الاقصی میں اپنی موجودگی کو بڑھانا ہوگا،حماس کے ترجمان نے یہودیوں کی عیدوں کے بہانے ان کی جانب سے مسجد الاقصی کی توہین کیے جانے پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ مسجد الاقصی پر حملہ، ملت فلسطین پر حملے کے مترادف ہے اور فلسطینی عوام کبھی بھی اپنے مقدس مقامات کی توہین اور انہیں صیہونی رنگ دینے کو برداشت نہیں کریں گے،انہوں نے زور دیکر کہا کہ ملت فلسطین ہر ممکنہ طریقے سے مسجد الاقصی کا دفاع کرتی رہے گی۔

 

مشہور خبریں۔

سونے کا غلام

?️ 25 جون 2023سچ خبریں:عرب دنیا کے ممتاز تجزیہ نگار نے روسی صدر کے خلاف

بجلی کی قیمتوں سے متعلق 20 فیصلوں پر ازسر نو سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ

?️ 3 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اپیلیٹ

اولمپکس کے خلاف حماس کی دھمکیوں کی ویڈیو جعلی

?️ 28 جولائی 2024سچ خبریں: بی بی سی نے ایک رپورٹ شائع کرتے ہوئے اعتراف کیا

حکومتی حکمت عملی کے مثبت اثرات،پاکستان میں کورونا صورتحال میں بہتری

?️ 14 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں حکومتی حکمت عملی کے مثبت اثرات

کشمیری ایک روز ضرور بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کریں گے، کل جماعتی حریت کانفرنس

?️ 28 مارچ 2024سری نگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں

ممکنہ صیہونی وزیر اعظم کے عرب مخالف ریکارڈ پر ایک نظر

?️ 1 جون 2021سچ خبریں:نفتالی بینیٹ ایک انتہا پسند اور عرب مخالف یہودی جو کبھی

رکن پنجاب اسمبلی نوید علی کو گرفتار کر لیا گیا

?️ 26 مئی 2021پنجاب (سچ خبریں) جسٹس شہرام سرور نے نوید علی کی عبوری ضمانت

روسی میزائلوں کا پانامہ کے پرچم والے تین جہازوں کو نشانہ

?️ 17 مارچ 2022سچ خبریں:پانامہ کی میری ٹائم ایڈمنسٹریشن نے کہا کہ روس کی جانب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے