🗓️
سچ خبریں:ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ مسجد اقصیٰ کے ساتھ ساتھ دنیا کی تمام مساجد فلسطین کی مکمل آزادی تک صیہونیت کے خلاف مزاحمت کا مرکز رہیں گی۔
اسلامی جمہوریہ ایران وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے زور دے کر کہا ہے کہ صہیونیوں نے 53 سال قبل مسجد الاقصی کو جو آگ لگائی تھی وہ ایک ایسا جرم تھا جو قابضین کے لیے نہ پہلا تھا اور نہ ہی آخری ،اس طرح کے جرائم صہیونیوں کے ہاتھوں مسلسل جاری ہیں۔
تہران میں فلسطینی انفارمیشن سینٹر کے نامہ نگار نے کہا کہ کنعانی نے ایک ٹویٹ میں مزید کہا کہ 53 سال قبل آج کے دن 21 اگست 1969 کو صیہونیوں نے قبلہ اول مسجد الاقصیٰ کو آگ لگا دی تھی، مسلمانوں کے مقدس مقامات کے خلاف صہیونیوں کا وہ نہ توپہلا جرم تھا اور نہ ہی آخری ہوگا۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ فلسطین کو بچانے کا واحد راستہ مزاحمت ہی ہے جبکہ مسجد اقصیٰ اور دنیا کی تمام مساجد فلسطین کی مکمل آزادی تک صیہونیت کے خلاف مزاحمت کا مرکز رہیں گی۔
کنعانی نے مسجد اقصیٰ کی تصویر اور ایرانی کیلنڈر میں مسجد کے عالمی دن کی تقریب کے ساتھ ایک ٹویٹ منسلک کیا، انہوں نے تصویر پر یہ بھی لکھا کہ مسجد مزاحمت کا مرکز ہے اور مسجد اقصیٰ مزاحمت کی علامت ہے۔
مشہور خبریں۔
ایرانی میزائل کہاں کہاں لگے؟
🗓️ 3 اکتوبر 2024سچ خبریں: خبری ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ایران کی جانب
اکتوبر
امریکی مسلمانوں کے خلاف تشدد میں 70 فیصد اضافہ
🗓️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: امریکن اسلامک ریلیشنز ایڈووکیسی کونسل کے مطابق غزہ کے خلاف اسرائیلی
جولائی
ہیرس کی ایران سے اپیل
🗓️ 28 اکتوبر 2024سچ خبریں:امریکی نائب صدر نے ایران پر صہیونی جارحیت کے حوالے سے
اکتوبر
کشمیری 5 جنوری کو یوم حق خود ارادیت کے طور پر منائیں گے، حریت کانفرنس
🗓️ 31 دسمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں
دسمبر
خطہ میں مزاحمتی محاذ کا مقام
🗓️ 6 اگست 2023سچ خبریں: فلسطینی اتھارٹی تحریک کے امریکہ کے بجائے مشرق کی طرف
اگست
ملک بھر میں اومیکرون کے کیسز میں اضافہ
🗓️ 28 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اطلاعات کے مطابق اومیکرون کے اسلام آباد میں17،
دسمبر
استقامت کی فکری بنیاد امام خمینی کی جدوجہد کا نتیجہ ہے: کویتی تجزیہ کار
🗓️ 5 جون 2022سچ خبریں: ایران کے بانی انقلاب اسلامی کی 33ویں برسی کے موقع
جون
آپ ولی عہد سے ملنے آرہے ہیں!؛ بائیڈن کے ریمارکس پر عربی ردعمل
🗓️ 20 جون 2022سچ خبریں:امریکی صدر کے حالیہ ریمارکس جس میں انہوں نے کہا کہ
جون