سچ خبریں:فرانسیسی میڈیا نے اس ملک میں پنشن قانون میں اصلاحات کے منصوبے کے خلاف احتجاج کرنے والے 457 افراد کی گرفتاری کی خبر دی ہے۔
فرانس کے وزیر داخلہ نے اعلان کیا کہ فرانس میں پنشن اصلاحات کے منصوبے کے خلاف مظاہرے کرنے والے 457 افراد کو گرفتار کیا گیا اور 441 سکیورٹی فورسز زخمی ہوئے۔
فرانسیسی وزیر داخلہ جیرالڈ درمانین نے بھی کہا کہ پیرس میں جمعرات کو 903 مقامات پر آتشزدگی کی گئی، انہوں نے کہا کہ یہ دن فرانس میں حکومت مخالف مظاہروں کا سب سے پرتشدد دن تھا۔
واضح رہے کہ فرانس بھر میں مظاہرے کرنے والے دس لاکھ سے زیادہ لوگوں کی حفاظت کرنے پر پولیس کی تعریف کرتے ہوئے، فرانسیسی وزیر داخلہ نے کہا کہ بہت سے مظاہرے ہوئے، جن میں سے کچھ پرتشدد ہو گئے، خاص طور پر پیرس میں۔
درایں اثنا فرانسیسی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ فرانس کے مظاہروں میں انتشار پسند گروہ دراندازی کر سکتے ہیں،لی موندے اخبار نے لکھا ہے کہ مظاہرین کے ایک گروپ ، جنہوں نے اپنے چہروں کو ماسک سے ڈھانپ رکھا تھا، نے کھڑکیوں کے شیشے توڑے اور جمع ہونے والے کچرے کو آگ لگائی۔
فرانس کے وزیر داخلہ، جو ایمانوئل میکرون کی سینٹرسٹ کابینہ میں انتہائی دائیں بازو کے سیاست دانوں میں شامل ہیں، نے پینشن اصلاحات کے متنازعہ منصوبے سے دستبردار ہونے کے لیے مظاہرین کی درخواست کو مسترد کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ہمیں اس تشدد کی وجہ سے اس قانون سے دستبردار ہونا چاہیے، اگر ہم ایسا کرتے ہیں تو ہماری حکومت نہیں رہے گی،ہمیں جمہوری اور سماجی تنازعات کو قبول کرنا چاہیے لیکن پرتشدد تنازعات سے گریز کرنا چاہیے۔
مشہور خبریں۔
IRGC کے خلاف یورپ کی کارروائی داعش کے حامیوں پر احسان ہے:پاکستانی پروفیسر
جنوری
چیٹ جی پی ٹی کا مفت استعمال کیسے کریں؟
جون
شام میں متعدد داعشی دہشت گرد رہنما ہلاک
اکتوبر
فواد چوہدری کی انتخابی معاملات پر الیکشن کمیشن کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
دسمبر
غزہ جنگ کے بارے میں ہونے والے مذاکرات کا کیا ہوا؟
اپریل
اُمید ہے رواں ماہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہو جائے گا، وزیراعظم
جنوری
جنوبی وزیرستان میں 3 حملوں میں 4 ایف سی اہلکاروں سمیت 7 افراد جاں بحق
نومبر
کیا مشرق وسطی میں بڑی جنگ ہونے والی ہے؛روس کا اظہار خیال
اکتوبر