غزہ کے کتنے لوگ لاپتہ ہیں؟

غزہ

?️

سچ خبریں: غزہ کی سول انتظامیہ کے اعدادوشمار کے مطابق اس پٹی میں صیہونی حکومت کی بمباری کے بعد تقریباً 8 ہزار افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔

الجزیرہ ٹی وی چینل نے غزہ کی سول انتظامیہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صیہونی حکومت کی بمباری کے بعد غزہ کی پٹی میں تقریباً 8000 افراد لاپتہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ کی تباہی دوسری جنگ عظیم میں جرمنی کی تباہی سے زیادہ

فلسطینی تنظیم کا یہ بھی کہنا تھا کہ مدد کے لیے بہت سی درخواستیں موصول ہو رہی ہیں اور اسکولوں میں پناہ گزینوں اور بے گھر افراد کو سہولیات کی کمی کی وجہ سے چیلنجز کا سامنا ہے جبکہ کچھ بیماریاں پھیلنے کی وجہ سے جان کی بازی ہار رہے ہیں۔

اس فلسطینی تنظیم نے اس بات پر زور دیا کہ سردی کا موسم شروع ہونے، بارش اور متعدد اسکولوں میں پناہ گزینوں کے جمع ہونے اور بیماریوں کے پھیلنے سے مرنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

غزہ سول ڈیفنس نے مزید کہا کہ ہمیں امدادی گاڑیوں کی ضرورت ہے اس لیے کہ قابضیں کی جانب سے امدادی گاڑیوں کو براہ راست نشانہ بنانے کی وجہ سے ان میں سے زیادہ تر تباہ ہو چکی ہیں۔

غزہ کے سول ڈیفنس میں لاجسٹک کے ڈائریکٹر نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں فوری طور پر فیلڈ ہسپتال قائم کرنے کی ضرورت ہے۔

اس سے قبل اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے واسیلی نیبنزیا نے غزہ کے بارے میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ جنگ بندی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کو ویٹو کرنے کے بعد،غزہ میں ہلاکتوں کا ذمہ دار امریکہ ہے کیونکہ اس نے لفظی طور پر اسرائیل کو قتل عام کا لائسنس دیا ہے۔

گزشتہ روز غزہ کے کمال عدوان اسپتال کے شعبہ بچوں کے سربراہ نے اعلان کیا کہ اس اسپتال میں پانی، خوراک اور ایندھن نہیں ہے جس کے باعث اسپتال میں موجود فلسطینی ایک مشکل صورتحال سے نبرد آزما ہیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ قابضین نے ہسپتال کی انتظامیہ سے زخمیوں کو دوسری جگہ منتقل کرنے کو کہا ہے،ہسپتال کو چاروں طرف سے گھیر کر نشانہ بنایا گیا ہے،قابض تمام آدمیوں کو باہر لے گئے اور انہیں حکم دیا کہ وہ اپنے کپڑے اتار دیں پھر انہیں نامعلوم مقام پر لے جایا گیا۔

مزید پڑھیں: ہر بچے کو جینے کا حق ہے بشرطیکہ وہ غزہ میں پیدا نہ ہوا ہو!

غزہ کے کمال عدوان ہسپتال کے بچوں کے شعبہ کے سربراہ نے تاکید کی کہ حملہ آوروں نے مختلف خصوصیات کے حامل 70 سے 100 طبی عملے کو گرفتار کر لیا۔

انہوں نے کہا کہ جب انہوں نے ہسپتال پر دھاوا بولا تو اندھا دھند فائرنگ کر دی،الشفا ہسپتال میں جو ہوا وہ ہمارے ساتھ بھی دہرایا گیا اور غزہ کے تمام ہسپتالوں میں دہرایا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

عالمی بحران کے موقع پر اپنا ہی گریبان پکڑنا

?️ 12 نومبر 2023سچ خبریں: مسئلہ فلسطین میں انقرہ کے حکمرانوں کے منافقانہ رویے پر

پاکستان نے اراکینِ یورپی پارلیمنٹ کے مذمتی خط کا خیرمقدم کیا

?️ 31 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے یورپی پارلیمنٹ کے اراکین کے خط

میانمار کی سابق رہنما کو جبری مشقت کی سزا

?️ 3 ستمبر 2022سچ خبریں:میانمار کی ایک عدالت نے اس ملک کی سابق اعلیٰ عہدیدار

انسانی حقوق کی تنظیموں نے مغرب کے سعودی کارکن کی حوالگی کی مذمت

?️ 15 فروری 2023سچ خبریں:انسانی حقوق کی تنظیموں نے مغرب کی عدلیہ کے سعودی کارکن

اسرائیل کو امریکہ میں عوامی حمایت میں کمی کا سامنا ہے؛جے ڈی وینس کا اعتراف

?️ 16 جولائی 2026سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نائب جے ڈی وینس نے کہا

عراق سے اپنی فوجیں نکالنے میں امریکہ کا وقت کی بچت

?️ 8 اکتوبر 2025سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ کے سیکورٹی اینڈ ڈیفنس کمیشن کے ایک رکن

صیہونیوں کا حماس کی صلاحیت کا اعتراف

?️ 17 فروری 2026سچ خبریں:صہیونی ریاست کے ٹیلی ویژن نے زیر زمین سرنگیں بنانے میں

ایران کے خلاف جنگ پر عالمی میڈیا کا رد عمل

?️ 18 جون 2026سچ خبریں:امریکہ اور صہیونی حکومت کی جانب سے ایران کے خلاف فوجی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے