غزہ کی تعمیر نو کی ذمہ داری اسرائیل پر عائد ہوتی ہے:سلامتی کونسل

غزہ

?️

سچ خبریں:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سربراہ نے اعلان کیا کہ غزہ کی تعمیر نو کی ذمہ داری صیہونی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔
اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سلامتی کونسل کے سربراہ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ غزہ میں حالات کے استحکام کو برقرار رکھنا اور کسی بھی تنازع اور کشیدگی کو روکنا بہت ضروری ہے،ظاہر سی بات ہے کہ اسرائیل قابض حکومت کے طور پر، اس صورتحال کو ایجاد کرنے کا ذمہ دار ہے۔

یاد رہے کہ اتوار کے روز مصر کی ثالثی سے غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت اور جہاد اسلامی تحریک کے درمیان جنگ بندی طے پائی، گذشتہ تین دنوں کے دوران صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی پر حملے کیے ہیں جبکہ جہاد اسلامی تحریک کی عسکری ونگ سرایا القدس بٹالینز نے بھی قریبی اسرائیلی اڈوں پر راکٹ حملے کیے۔

یاد رہے کہ اسرائیلی آپریشن کے نتیجے میں 43 فلسطینی شہید ہوئے، سلامتی کونسل کے صدر نے کہا کہ طویل مدت میں جو چیز ہمیں پریشان کرتی ہے وہ یہ ہے کہ ہمیں اس صورت حال پر مزید جامع نظر ڈالنی چاہیے اور دو ریاستوں، فلسطین اور اسرائیل کی تشکیل کے حل کی بنیاد پر ایک منصفانہ اور پائیدار حل تلاش کرنا چاہیے، اگر ایسا کوئی حل نہ نکلا تو صورتحال پہلے جیسی ہو جائے گی۔

سلامتی کونسل کے سربراہ نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ عالمی برادری کی توجہ صرف انسانی صورت حال تک محدود نہیں رہے گی بلکہ وہ دو ریاستی حل کو عملی جامہ پہنانے کی راہ تلاش کرے گی کیونکہ بصورت دیگر جیسا ہم سوچ رہےہیں ایسا کچھ بھی نہیں ہوگا۔

 

مشہور خبریں۔

وزیراعظم عمران خان نے کامیاب پاکستان پروگرام کے انڈر بغیر سود قرضوں کا اجرا کر دیا

?️ 2 مارچ 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کامیاب پاکستان پروگرام کے

بن سلمان ہالی ووڈ فلموں سے متاثر ہیں:بلومبرگ

?️ 29 جولائی 2022سچ خبریں:بلومبرگ نیوز ایجنسی نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے

ٹرمپ چینی صدر کے استقبال کے لیے 60 سال پرانا پروٹوکول توڑیں گے

?️ 23 ستمبر 2026سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج جوائنٹ بیس اینڈریوز پر چینی صدر

ریاض سے باب المندب تک؛ یمن میں جنگ کے نئے مرحلے کے لیے امریکی منصوبہ

?️ 15 ستمبر 2026سچ خبریں:سعودی عرب اور اس کے حمایت یافتہ جنگجوؤں کی صلاحیتوں کو

سنوار اور حماس کے درمیان تعلقات پر یسرائیل ہیوم کی رپورٹ

?️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیل ہیوم اخبار کے رپورٹر ایرس لن نے اعتراف کیا

یمن کی ایک جیل پر امریکی حملہ ممکنہ جنگی جرم ہے: عفو بینالملل

?️ 30 اکتوبر 2025سچ خبریں: عفو انٹرنیشنل نے گزشتہ اپریل میں یمن کی ایک جیل پر

ڈاکٹر فیصل نے شہریوں سے ویکسین لگوانے کی اپیل کی

?️ 22 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے

پاکستان کا ہندوستان کو تند جواب: ایٹمی ہمسائے کو دھمکی دینا دیوانگی اور جنگ طلبی ہے

?️ 17 مئی 2026سچ خبریں: پاکستان کی فوج نے ہندوستانی فوج کے کمانڈر کے حالیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے