?️
غزہ پر اسرائیلی جارحیت فلسطین کو مٹا نہیں سکتی:الجزائر
الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کی مسلسل جارحیت اور غزہ میں زندگی کو ناممکن بنانے کی کوششیں ہرگز فلسطینی ریاست کے خاتمے کا باعث نہیں بن سکتیں۔ انہوں نے یہ مؤقف دارالحکومت الجزائر میں یومِ عالمیِ یکجہتیِ فلسطین کی تقریب کے لیے جاری اپنے پیغام میں پیش کیا، جسے وزیرِ مجاہدین عبد المالک تاشریفت نے پڑھ کر سنایا۔
تبون نے کہا کہ اسرائیلی حملے بنیادی انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ ان کے مطابق غزہ کی منظم تباہی، صحت کے نظام کو نشانہ بنانا، محاصرہ اور آبادی کو بھوک کا شکار کرنا اس پالیسی کا حصہ ہے جس کا مقصد فلسطینی سرزمین کو خالی کرنا ہے۔
انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو فوری طور پر بین الاقوامی قوانین کا پابند بنایا جائے، غزہ کا محاصرہ مکمل طور پر ختم کیا جائے اور تمام گذرگاہیں امدادی سرگرمیوں کے لیے کھولی جائیں۔
الجزائری صدر نے کہا کہ ان کا ملک فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت جاری رکھے گا، جو فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کے لیے بنیادی قدم ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ الجزائر فلسطینیوں کی مکمل آزادی اور ریاستِ فلسطین کے قیام تک ان کی حمایت ترک نہیں کرے گا۔
تبون نے یاد دلایا کہ اکتوبر 2023 میں شروع ہونے والی جنگ اپنے اسرائیلی مقاصد حاصل نہ کرسکی، جس کے بعد اسرائیل اور حماس کے درمیان اسیران کے تبادلے کی بنیاد پر جنگ بندی طے پائی۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اسرائیل جنگ بندی کی بارہا خلاف ورزی کر رہا ہے، جس پر عالمی سطح پر شدید ردِ عمل سامنے آیا ہے۔


مشہور خبریں۔
صہیونی رژیم کے صدر کا طوفان الاقصی کارروائی میں بھاری شکست کا اعتراف
?️ 17 نومبر 2025 صہیونی رژیم کے صدر کا طوفان الاقصی کارروائی میں بھاری شکست
نومبر
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد
?️ 28 اپریل 2022اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں
اپریل
وزیر اعظم نے مسلم دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن قرار دیا
?️ 2 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرِ اعظم عمران خان نے کرپشن کو مسلم دنیا
جنوری
غزہ کی پٹی سے صہیونی قصبہ عسقلان پر دو راکٹ فائر کیے گئے
?️ 16 جولائی 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کی فوج نے ہفتہ کی صبح اعلان کیا
جولائی
ڈیجیٹل معیشت میں انقلابی پیشرفت، پاکستان کا پہلا ’بلاک چین بیسڈ ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ‘ لائسنس جاری
?️ 29 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کا پہلا ’بلاک چین بیسڈ ہائی پرفارمنس
مئی
روس اور تاجکستان کے درمیان ثقافتی تعاون بڑھتا ہوا
?️ 2 اپریل 2022سچ خبریں: ماسکو میں تاجکستان کے سفیر دولت شاہ گول محمد زادہ نے
اپریل
10 سے 15 دن ہوں گی عیدالفطر کی چھٹیان
?️ 29 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او
اپریل
وی پی این کا استعمال ’غیراسلامی قرار‘ دینے پر اسلامی نظریاتی کونسل کو تنقید کا سامنا
?️ 17 نومبر 2024 سچ خبریں: ڈیجیٹل حقوق کے لیے کام کرنے والی شخصیات اور
نومبر