سچ خبریں: صیہونی حکومت نے غزہ کے مختلف علاقوں پر اپنے جنگی طیاروں کے حملوں میں متعدد رہائشی مکانات کو نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں درجنوں فلسطینی شہید ہوئے۔
فلسطینی شہاب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے وسط میں واقع النصیرت پناہ گزین کیمپ میں فلسطینیوں کے رہائشی مکان پر حملہ کیا جس کے نتیجہ میں کم سے کم 12 فلسطینی شہید اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے جنہیں العودہ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دن رات بمباری، رات دن قتل عام
درایں اثنا فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ سال 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں کے متاثرین کی تعداد 30534 ہو گئی ہے۔
اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہغزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں میں اب تک 71920 زخمی ہوئے ہیں۔
فلسطین کی وزارت صحت نے تاکید کی کہ صیہونی غاصبوں نے صرف ایک دن میں غزہ کی پٹی میں 13 جرائم کا ارتکاب کیا۔
صیہونی حکومت کے ان جرائم کے دوران کم از کم 124 افراد شہید اور 210 زخمی ہوئے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ 16 سالہ فلسطینی نوجوان مصطفی ابو شلبک کو صہیونی فوجیوں نے سینے اور گردن میں گولیاں ماریں جس کے نتیجہ میں وہ شہید ہوگیا۔
مزید پڑھیں: غزہ کے ہسپتالوں کے خلاف جنگ جاری
صہیونی فوج کی یہ وحشیانہ کاروائی مغربی کنارے میں واقع رام اللہ میں پیش آئی۔
دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں طولکرم میں مقیم فلسطینی مزاحمتی فورسز اور صہیونی فوج کے درمیان شدید جھڑپوں کے واقعات کی نشاندہی ہوتی ہے۔
مشہور خبریں۔
ترکی کی معیشت کیوں سنبھل نہیں رہی؟
جنوری
سائفر کیس: عمران خان، شاہ محمود قریشی مرکزی ملزم قرار، چالان جمع
اکتوبر
کابل میں لگاتار تین بم دھماکے
فروری
اسیروں کے بعض مطالبات کے خلاف صیہونی حکومت کی پسپائی
مارچ
دہشت گردانہ حملہ میں اسرائیل اور ترکی ملوث
دسمبر
تل ابیب میں صیہونی حکومت کے خلاف مظاہرے
دسمبر
صیہونیوں کے لبنان میں جنگی جرائم امریکی ہتھیاروں سے:برطانوی اخبار
نومبر
عمران ریاض کا نام پی این آئی ایل سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
فروری