غزہ میں اسرائیل کی پیش قدمی کی حقیقت

غزہ

🗓️

سچ خبریں: فایز الدویری نے الجزیرہ چینل کو دیے جانے والے ایک انٹرویو میں غزہ میں پیش قدمی کے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلانے میں صہیونیوں کی نفسیاتی کاروائیوں کا حوالہ دیا اور ان کے دعوے کو مبالغہ آمیز اور بے بنیاد قرار دیا۔

الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق عسکری امور کے ماہر بریگیڈیئر فائز الدویری نے بدھ کے روز الجزیرہ نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے غزہ کی پٹی میں صیہونی افواج کی پیش قدمی کے حوالے سے صیہونی حکومت کے ترجمان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: 2006 کی 33 روزہ جنگ اور طوفان الاقصی میں کیا فرق ہے؟

انہوں نے غزہ میں صہیونی افواج کی زمینی کاروائیوں کے بارے میں عبرانی اور مغربی میڈیا کے بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوج کا ترجمان جو چاہے کہے، اسرائیلی افواج غزہ میں کچھووں کی طرح آگے بڑھ رہی ہیں اس لیے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں صرف 200 میٹر تک ہی آگے بڑھی ہیں۔

فوجی اور تزویراتی امور کے ماہر فائز الدویری نے کہا کہ اسرائیلی فوج غزہ میں مزاحمتی گروپوں کے ساتھ محاذ آرائی میں میڈیا کی نفسیاتی کارروائیوں اور وسیع خبروں کی سنسرشپ کے ذریعے اپنے فوجیوں کے حوصلے بلند کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: صیہونی غزہ پر زمینی حملہ کرنے سے کیوں ڈر رہے ہیں؟

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ترجمان نے رفح کراسنگ کے ذریعے فلسطینی شہریوں کے داخلے اور اخراج کے حوالے سے مصر کے ساتھ تازہ ترین انتظامات اور بین الاقوامی اداروں کی طرف سے انسانی امداد کے بارے میں دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ہم مصر کے تعاون سے رفح میں داخل ہونے اور نکلنے والے تمام افراد کی چیکنگ کرتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

ایران اردن کا نجات دہندہ

🗓️ 13 جولائی 2022سچ خبریں:سیاسی امور کے تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے اس بات پر

مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں کے داخلے پر پابندیوں کے بارے میں صیہونی اخبار کا انتباہ

🗓️ 21 فروری 2024سچ خبریں: ایک صیہونی اخبار نے فلسطینیوں کے مسجد الاقصی میں داخلے

صیہونی حکومت کے خلاف ہیگ کے فیصلے پرعرب ممالک کا استقبال

🗓️ 25 مئی 2024سچ خبریں: خلیج فارس کے عرب ممالک نے عالمی عدالت انصاف کے اسرائیلی

شوکت ترین کی جو کال لیک ہوئی وہ ہماری پبلک پوزیشن ہے:فواد چوہدری

🗓️ 30 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شوکت ترین کی

حزب اللہ کے ساتھ جنگ اسرائیل کے مفاد میں نہیں ہے: موساد

🗓️ 18 فروری 2024سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے اس حکومت کے حلقوں میں دہشت پیدا کرنے

اسرائیلی حکومت کا یورپ کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کا ارادہ 

🗓️ 9 نومبر 2024سچ خبریں: ہالینڈ کے تنازعات کے جواب میں لبنان میں اسلامی جمہوریہ

یمن شام کا جولان نہیں ہے: انصار اللہ

🗓️ 27 دسمبر 2024سچ خبریں: انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن حزام الاسد نے

ایکسپو دبئی کے بائیکاٹ میں عرب فنکار بھی شامل

🗓️ 3 فروری 2022سچ خبریں:  دبئی انٹرنیشنل ایکسپو 2020 کو چند ماہ گزر چکے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے