?️
سچ خبریں: امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ غزہ کی جنگ میں شدت آنے کے ساتھ ہی اسرائیل مالیاتی منڈیوں کے دیوالیہ ہونے کے ایک قدم قریب ہے جبکہ تل ابیب کے رہنماؤں نے غزہ جنگ کے مالی متاثرین کو تنہا چھوڑ دیا ہے۔
امریکی اخبار فنانشل ٹائمز نے اس پیر کے روز غزہ جنگ کے اسرائیل کی معیشت پر ہونے والے نتائج کے بارے میں اپنی ایک رپورٹ میں لکھا کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان تنازع کے آغاز کے ساتھ ہی مقبوضہ علاقوں کی معیشت کو وسیع پیمانے پر کساد بازاری کا سامنا کرنا پڑا ہے، جو کورونا وبائی امراض کے بعد کے واقعات اور جمود کی یاد تازہ کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل میں جعلی نوٹوں کی چھپائی
اس امریکی اخبار نے اسرائیل میں اقتصادی اداروں کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ سینکڑوں تجارتی اور مینوفیکچرنگ کمپنیاں دیوالیہ ہونے کے خطرے سے دوچار ہیں جبکہ صیہونی حکومت اپنے تعاون کے وعدوں سے مکر گئی ہے۔
اس اخبار نے مقبوضہ علاقوں میں پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کا بھی حوالہ دیا اور لکھا کہ حکومت نے لوگوں کو تنہا چھوڑ دیا ہے، ان میں سے بہت سے لوگوں کو معاوضہ نہیں ملا اور ہمیں مالیاتی صدمے کا سامنا ہے۔
ایک متعلقہ خبر میں عبرانی زبان کے اخبار Calcalist نے صیہونی وزارت خزانہ کے ابتدائی اعدادوشمار کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ غزہ کی پٹی میں حماس کے ساتھ اسرائیل کی جنگ میں 200 بلین شیکل (51 بلین ڈالر) سے زیادہ لاگت آئے گی۔
اس اخبار نے لکھا ہے کہ یہ تخمینہ، جو مجموعی گھریلو پیداوار کے 10 فیصد کے برابر ہے، 8-10 ماہ کی جنگ وہ بھی صرف غزہ کے ساتھ کا ہے جس میں لبنان، ایران یا یمن کی شرکت نہیں ہے جبکہ جلد ہی 300000 فوجی ریزروسٹ کو ان کے کام پر بھیج دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: کیا بڑی کمپنیاں اسرائیل میں اپنے آپ کو محفوظ سمجھتی ہیں؟ ایک سروے
یاد رہے کہ 7 اکتوبر کی صبح اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے تل ابیب، اشدود اور عسقلان سمیت مقبوضہ علاقوں پر سینکڑوں میزائلوں اور راکٹوں سے حملہ کیا اور یہ جھڑپیں آج 5 نومبر کو مسلسل تیس دن سے جاری رہیں۔
مشہور خبریں۔
جنوبی چین کے سمندر میں امریکی جوہری آبدوز حادثہ پر چین کا رد عمل
?️ 13 اکتوبر 2021سچ خبریں:چینی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ امریکی حکومت کو جنوبی
اکتوبر
روس نے برطانیہ کو یوکرین کو اکسانے کے لئے کیا خبردار
?️ 23 جنوری 2022سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ کے ایک نامعلوم روسی نے اتوار کو
جنوری
مخصوص نشستوں کا نظرثانی کیس: سنی اتحاد کونسل کے وکیل کا آئینی بینچ پر اعتراض
?️ 13 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں زیر سماعت
مئی
اپوزیشن ملک میں صرف انتشار پھیلانا چاہتی ہے
?️ 23 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے
مئی
شام کے خلاف جنگ نے مغرب کی منافقت کو بے نقاب کر دیا: شامی صدر کی مشیر
?️ 21 نومبر 2021سچ خبریں:شامی صدر کی مشیر بثینه شعبان نے شام اور اس ملک
نومبر
روس کا سومی پر حملہ؛ یوکرین بحران پر امریکہ-نیٹو میں بڑھتی خلیج اور کریملن کی برتری
?️ 21 اپریل 2025 سچ خبریں:ماسکو-واشنگٹن مذاکرات کے درمیان سومی پر روسی حملہ سفارتی منظرنامے
اپریل
امریکہ کے لیے سعودی عرب کے مطالبات
?️ 6 اکتوبر 2023سچ خبریں:سعودی عرب اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات کو معمول پر
اکتوبر
سندھ حکومت اور ریلوے کا کے سی آر کی بحالی کے طریقہ کار کو حتمی شکل دینے پر اتفاق
?️ 7 ستمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ حکومت اور پاکستان ریلوے نے طویل عرصے سے
ستمبر