?️
سچ خبریں: مزاحمت کے ایک ذریعے نے بتایا کہ مصری اور قطری ثالثوں کے درمیان اسرائیلی فریق کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے ہونے والی ملاقاتوں میں کوئی خاطر خواہ پیش رفت نہیں ہوئی، حماس نے امن معاہدے کے لیے اپنی بنیادی شرائط پر عمل کرنے پر زور دیا۔
فلسطینی مزاحمتی تحریک کے ایک ذریعے نے المیادین کے ساتھ گفتگو میں تاکید کی ہے کہ مصری اور قطری ثالثوں کے ساتھ اسرائیلی فریق کی ملاقاتیں خاطر خواہ اور حقیقی پیش رفت کا باعث نہیں بنیں۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطینی مزاحمتی تحریک اور صیہونیوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی تفصیلات
ذرائع نے انکشاف کیا کہ خاص طور پر جنگ بندی، غزہ کی پٹی سے اسرائیل کے انخلاء اور پناہ گزینوں کی ان کے رہائشی علاقوں میں واپسی پر ہونے والی بات چیت میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔
متذکرہ ذریعہ نے اس بات پر زور دیا کہ تحریک حماس نے ثالثوں کی جانب سے موصول ہونے والی کچھ تجاویز کے جواب میں اپنے اہم مطالبات اور اس دستاویز کی پاسداری پر زور دیا جو اس نے گزشتہ سال 14 مارچ کو پیش کی تھی۔
یہ خبر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب مزاحمت کے ایک اور اہم ذریعے نے منگل کے روز المیادین کو بتایا کہ اسرائیل کی طرف سے پیش کردہ نیا فارمولہ ان اہم مسائل کو حل نہیں کرتا جن پر حماس کا اصرار ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ مذاکرات میں خاطر خواہ پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔
اس تناظر میں المیادین کو اتوار کے روز فلسطینی مزاحمتی تنظیم کے ایک ذریعے نے بتایا کہ حماس کا وفد فی الوقت قاہرہ نہیں جائے گا اور یہ تحریک ثالثوں اور اسرائیلی وفد کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں کے نتائج کا انتظار کرے گی۔
قابل غور ہے کہ لبنان میں تحریک حماس کے نمائندے احمد عبدالہادی نے المیادین کو بتایا کہ فلسطینی مزاحمت کار اور غاصب صیہونی حکومت کے درمیان بالواسطہ مذاکرات سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ قابض فوج کسی معاہدے تک پہنچنا نہیں چاہتی۔
مزید پڑھیں: غزہ میں جنگ بندی کے بارے میں قاہرہ میں ہونے والے مذاکرات کہاں پہنچے؟
عبدالہادی نے اس بات پر زور دیا کہ مزاحمت ایک ایسے معاہدے تک پہنچنا چاہتی ہے جو جنگ کے خاتمے اور غزہ کی پٹی سے قابضین کے انخلاء اور اس کی تعمیر نو کا باعث بنے جبکہ فلسطینی عوام کی پہلی ترجیح جارحیت کا مقابلہ کرنا اور اس جنگ میں فتح حاصل کرنا ہے۔


مشہور خبریں۔
دہشت گرد ریاست اسرائیل کی فوج نے غرب اردن سے سینکڑوں حماس رہنماؤں کو گرفتار کرلیا
?️ 24 جولائی 2021دہشت گرد ریاست اسرائیل کی فوج نے غرب اردن سے سینکڑوں حماس
جولائی
آئی ایم ایف نے پاکستان میں مہنگائی میں بڑھنے کی پیشنگوئی کر دی
?️ 13 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان
اکتوبر
امریکہ راستے سے بھٹک چکا ہے ؟ وجہ، ٹرمپ کی زبانی
?️ 28 جنوری 2024سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر نے سرحدی اصلاحات کے دو طرفہ
جنوری
صیہونی حکومت کو روس کے ہاتھوں اپنے فوجی اداروں کی جاسوسی پر تشویش
?️ 8 مارچ 2022سچ خبریں:عبرانی زبان کے ایک ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ
مارچ
صدر مملکت کی جانب سے احتساب ترمیمی بل پر بھی دستخط کرنے سے انکار
?️ 20 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی احتساب بیورو (نیب)
جون
خیبرپختونخوا : بارش، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ سے اموات کی تعداد 406 ہوگئی
?️ 24 اگست 2025پشاور: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا میں بارشوں سے مزید آٹھ افراد جاں
اگست
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف دائر درخواستیں مسترد کردیں
?️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں: بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی
دسمبر
وزیر اعلی بلوچستان کے خلاف اپوزیشن ناکام
?️ 20 ستمبر 2021کوئٹہ (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزیراعلیٰ بلوچستان
ستمبر