?️
سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کے صدر کے سابق مشیر نے عرب نوجوانوں کی یورپ منتقلی میں اضافے کے بارے میں بیان کیے جانے والے یورپ کے سرکاری اعدادوشمار پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے اس رجحان کا ذمہ دار عرب حکومتوں کو ٹھہرایا۔
متحدہ عرب امارات کے صدر کے سابق مشیر عبدالخالق عبداللہ نے یورپ میں سیاسی پناہ کی درخواست دینے والے عرب شہریوں کی تعداد میں اضافے کے حوالے سے یورپی سرکاری اعدادوشمار پر حیرت کا اظہار کیا، انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ خلیج فارس کے 2630 عرب شہریوں، جن میں 1925 کویتی شہری بھی شامل ہیں، نے کئی یورپی ممالک میں سیاسی پناہ کی درخواست دی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خلیج فارس کے ایک عرب پناہ گزین کا وجود بھی حیران کن ہے، مہاجرین کی اتنی بڑی تعداد کی تو بات ہی نہیں، کیا ہمارے ممالک ایسے ہو گئے ہیں کہ وہ اپنے نوجوانوں اور شہریوں کو ملک سے نکال رہے ہیں؟، اس رجحان کی تشریح کیسے کی جا سکتی ہے؟
الخلیج الجدید ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ متحدہ عرب امارات کے صدر کے سابق مشیر کا 2017 سے سیاسی پناہ کے متلاشیوں کی تعداد کے بارے میں یورپی یونین کی اسائلم ایجنسی کی رپورٹ پر ردعمل ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ زیادہ تر کویت سے ہجرت کرنے والے مہاجرین ہیں جن کے پاس کویت کی شہریت نہیں ہے۔


مشہور خبریں۔
مغربی کنارے میں اسرائیل کے سنہری دور کا خاتمہ ہونے والا ہے: عبرانی میڈیا
?️ 31 جنوری 2023سچ خبریں:صہیونی میڈیا کے مطابق اسرائیل مغربی کنارے میں اپنے سنہری دور
جنوری
پاک ترک دفاعی تعاون
?️ 26 جنوری 2021برادر مسلم ملکوں پاکستان اور ترکی کے درمیان بیشتر علاقائی اور بین
جنوری
سوات واقعہ افسوسناک، سیاست کی بجائے سچائی کیساتھ جائزہ لینا چاہیے۔ وزیراعظم
?️ 1 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سوات
جولائی
ہم نے بہت لچک کا مظاہرہ کیا:حماس
?️ 3 جنوری 2025سچ خبریں:اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے
جنوری
وزیر اعظم نے جنوبی پنجاب کو علیحدہ زون بنانے کی منظوری دے دی
?️ 12 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) جنوبی پنجاب کو ایک طاقتور سیکریٹریٹ قائم کرنے اور پسماندہ
اپریل
تل ابیب 8 محاذوں سے محاصرے میں
?️ 13 مئی 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کی جارحیت اور اس پٹی
مئی
امریکہ کے ساتھ اگلا مرحلہ، شاید اسٹارٹ نو معاہدے پر بات چیت ہو: پیوٹن
?️ 16 اگست 2025سچ خبریں: ولادیمیر پیوٹن، صدر روس، نے جمعرات کے روز ایک اعلیٰ
اگست
یاسمین راشد کا چیف جسٹس کو خط: سیاسی انتقام، گرفتاریوں کی مذمت
?️ 14 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد
مئی