?️
سچ خبریں: خصوصی ملٹری ویب سائٹ نے مصری فضائیہ کو جنگی طیاروں کی تعداد کے لحاظ سے مغربی ایشیا اور شمالی افریقہ کے خطے میں پہلے نمبر پر اور اس ملک کی فوج کو عرب دنیا کی پہلی طاقت قرار دیا۔
گلوبل پاور خصوصی فوجی ویب سائٹ نے مصری فضائیہ کو مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کا سب سے بڑا فضائی بیڑا اور عرب دنیا کی سب سے طاقتور مسلح افواج قرار دیا ہے۔
گلوبل پاورویب سائٹ کے مطابق 2023 کے تازہ ترین اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ مصری فضائیہ 1069 جنگی طیاروں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ ترکی 1065 جنگی طیاروں کے ساتھ دوسرے اور سعودی عرب 897 فوجی طیاروں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
مزید پڑھیں: مصری فوجی نے صہیونی فوج کی ہوا کیسے نکالی
رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت 601 جنگی طیاروں کے ساتھ چوتھے اور متحدہ عرب امارات 565 جنگی طیاروں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے،اسی طرح الجزائر 547 طیاروں کے ساتھ چھٹے اور ایران 541 طیاروں کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔
ویب سائٹ کے مطابق شام 453 طیاروں کے ساتھ آٹھویں نمبر پر، عراق 361 طیاروں کے ساتھ نویں اور اردن 256 طیاروں کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔
اس ویب سائٹ نے2023 میں 145 افواج کے درمیان مصری فوج کو عرب دنیا کی سب سے مضبوط فوج قرار دیا،ویب سائٹ کی نئی درجہ بندی میں، مصر دنیا میں 14 ویں اور عرب دنیا میں پہلے نمبر پررہا
جبکہ سعودی عرب دنیا میں 22ویں اور عرب دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی مسلح افواج کا شمار دنیا کی اعلیٰ ترین فوجی طاقتوں میں ہوتا ہے:گلوبل پاور
اس ویب سائٹ نے اپنے جائزے میں ٹینک، میزائل اور راکٹ لانچروں کی طاقت اور کل فعال فوجی قوت کے اعتبار سے ایران کو دنیا کے ٹاپ 10 ممالک کی فہرست میں رکھا ہے جبکہ ایرانی مسلح افواج کو 2712 پوائنٹس دیے ہیں۔


مشہور خبریں۔
جرمنی میں مسلمانوں کی مساجد اور مقدس مقامات پر 800 سے زیادہ حملوں کا ریکارڈ
?️ 13 جون 2022سچ خبریں: انسانی حقوق کے ایک گروپ کا کہنا ہے کہ 2014
جون
کابل میں روسی سفارتخانے کے قریب دھماکہ
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:روسی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ کابل میں اس ملک
ستمبر
دوا اور ڈاکٹروں کے اخراجات کی فنڈنگ امریکہ کے لئے سرفہرست
?️ 24 فروری 2023سچ خبریں: Axios-Ipsos پول نے جمعرات کو ظاہر کیا کہ طبی بلوں
فروری
برطانوی سیاستدان بحران کے وقت غائب ہو جاتے ہیں:دی گارڈین
?️ 22 اگست 2022سچ خبریں:برطانوی کنفیڈریشن آف نیشنل ہیلتھ سروسز نے سرکاری حکام کو لکھے
اگست
غیر جانبداری کے ساتھ اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داریاں سر انجام دے رہے ہیں:الیکشن کمیشن آف پاکستان
?️ 26 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ تمام فارن
اپریل
اس بار مقبوضہ حیفا کا بجلی گھر یمنی میزائلوں کے نشانے پر
?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں:یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے فلسطینی عوام
جنوری
صیہونی مزاحمتی تحریک سے کیوں ڈرتے ہیں؟
?️ 9 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی فوج نے طوفان الاقصیٰ کی لڑائی میں اس حکومت
اکتوبر
حزب اللہ کی مقبوضہ فلسطین پر معلوماتی بالادستی
?️ 30 ستمبر 2025سچ خبریں: معاریو اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں کئی تصاویر شائع
ستمبر