🗓️
سچ خبریں:مصر کی الازہر یونیورسٹی نے غزہ پر صیہونی حکومت کی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے فلسطین کی حمایت اور صیہونی حکومت کا مقابلہ کرنے کے لیے عربوں اور مسلمانوں کے اتحاد پر زور دیا۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق مصر کی الازہر یونیورسٹی نے غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت پر ردعمل ظاہر کیا ہے جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مصر کی الازہر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے غزہ میں صیہونی حکومت کی جارحیت اور عام شہریوں کے قتل کی مذمت کی ہے جس میں درجنوں زخمی ہوئے ہیں، الازہر نے اس غیر معقول اور ناقابل قبول بین الاقوامی خاموشی کی بھی مذمت کی جو صیہونی حکومت کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری رکھنے کی ترغیب دلاتی ہے۔
الازہر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض اسرائیلی حکومت کے فلسطینیوں کے خلاف اقدامات اور انسانی حقوق کی پامالی، شہریوں اور ان کے گھروں کو نشانہ بنانا، ان کی زمینوں اور املاک کو غصب کرنا، صیہونی بستیوں کی تعمیر اور فلسطینی شہروں کی تاریخی اور قانونی حیثیت کو تبدیل کرنا بین الاقوامی برادری کے ماتھے پر سیاہ دھبہ ہے نیز یہ ایک اور مجرمانہ فعل ہے جو صیہونی حکومت کے سیاہ ریکارڈ میں اضافہ کرتا ہے،الازہر نے فلسطینیوں اور ان کی جائز جدوجہد کی حمایت کے لیے عرب اور مسلمانوں کے اتحاد کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
مشہور خبریں۔
ایوب خان سے لے کر آج تک احتساب ہماری ترجیح نہیں،عارف علوی
🗓️ 4 جون 2024لاہور: (سچ خبریں) سابق صدر عارف علوی کا کہنا ہے کہ ایوب
جون
یمن میں برطانوی اور امریکی جارحیت؛ خطے میں ایک نئے بحران کا آغاز
🗓️ 13 جنوری 2024سچ خبریں:یمن پر امریکہ اور انگلستان کی کھلی جارحیت حوثیوں کی جانب
جنوری
غزہ میں جنگ بندی کی تفصیلات
🗓️ 24 نومبر 2023سچ خبریں:7 اکتوبر کو شروع ہونے والے الاقصیٰ طوفانی آپریشن کے بعد
نومبر
صہیونی فوج کا الخیل شہر پر حملہ
🗓️ 20 فروری 2022سچ خبریں:میڈیا ذرائع کے مطابق مغربی کنارے کے شہر الخیل میں فلسطینیوں
فروری
سیلوان مومیکا کو سویڈن سے ڈی پورٹ کیا گیا
🗓️ 8 فروری 2024سچ خبریں:سویڈن کی امیگریشن عدالت نے سٹاک ہوم میں مقیم عراقی نژاد
فروری
UNRWA کو مالی امداد کی معطلی اور فلسطینیوں کی نسل کشی میں سہولت کاری
🗓️ 5 فروری 2024سچ خبریں: فلسطین ریلیف ایجنسی کی مالی امداد کو معطل کرنے میں
فروری
وزیر اعظم کا کراچی کا دورہ
🗓️ 13 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں نے
اپریل
حکومت کا ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈیجیٹل کرنسی متعارف کروانے کا فیصلہ
🗓️ 19 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈیجیٹل
ستمبر