?️
سچ خبریں:عراقی ہیکرز کے ایک گروپ نے صیہونی انرجی کمپنی کی ویب سائٹ کو ہیک کرکے غیر فعال بنا دیا۔
الطاہرہ نامی ایک عراقی ہیکنگ گروپ انرجین نامی صیہونی گیس کمپنی جو صیہونی حکومت کے لیے کام کرنے والے گیس فیلڈ سے گیس کی کھدائی اور نکالنے کی ذمہ دار ہے، کی سائٹ کو ہیک اور غیر فعال کرنے میں کامیاب ہوگیا ، صیہونی حکومت کے چینل 12 نے اطلاع دی ہے کہ یہ سائبر حملہ صیہونیوں کی کریش گیس فیلڈ میں سوراخ کرنے کی کوشش کے جواب میں کیا گیا جو لبنان کے ساتھ متنازع ہے۔
اس سلسلے میں صیہونی حکومت کے اعلیٰ عہدے داروں نے آج لبنان کے ساتھ سمندری سرحدوں کی حد بندی کے حوالے سے کسی سمجھوتے پر پہنچنے کے امکان کے پیچیدہ ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی سکیورٹی اداروں نے لبنان کے ساتھ متنازعہ گیس فیلڈ علاقے میں ڈرلنگ شروع کرنے کو ہری جھنڈی دے دی ہے، فی الحال، صیہونی سیکورٹی اداروں نے Energin سے کہا کہ وہ گیس کی پیداوار کے عمل کے آخری ٹیسٹ مکمل کرے۔
واضح رہے کہ صیہونی حکومت نے امریکہ کی ثالثی سے سرحد کے تعین کی تجویز میں نظر ثانی کی لبنان کی درخواست کو مسترد کر دیا،تاہم امریکہ نے اس غیر رسمی معاہدے کے مسودے کا خیرمقدم کیا جو تل ابیب اور بیروت نے پیش کیا۔


مشہور خبریں۔
مکمل لاک ڈاؤن سے ایک قدم پیچھے ہیں: بلوچستان حکومت
?️ 27 اپریل 2021کوئٹہ(سچ خبریں)کورونا وبا کے تیزی سے پھیلاؤ اور عوام کی جانب سے
اپریل
ترکی اور شام میں زلزلے کی خبروں کے سلسلہ میں مغربی میڈیا کا دوہرا معیار
?️ 13 فروری 2023سچ خبریں:ترکی اور شام میں آنے والے عظیم زلزلے کی خبروں کو
فروری
لبنان کو مغربی ممالک کی للچائی نظروں کا سامنا
?️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں:لبنان کا موجودہ بحران زیادہ سے زیادہ ظاہر کرتا ہے کہ
اکتوبر
بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے حقیقت پسندانہ طرز عمل اپنائے، میر واعظ
?️ 1 جون 2024سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ
جون
توشہ خانہ کیس: بادی النظر میں ٹرائل کورٹ کے فیصلے میں غلطیاں ہیں، چیف جسٹس
?️ 23 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی
اگست
شام کی امداد روکنے کے لیے امریکی دباؤ کے بارے میں اسد کا انکشاف
?️ 9 فروری 2023سچ خبریں:گزشتہ روز شام کے صدر بشار الاسد نے دمشق میں وزیر
فروری
کیا سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان نیا معاہدہ ہونے والا ہے؟نیوزویک کی رپورٹ
?️ 26 نومبر 2024سچ خبریں:نیوزویک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی حکومت آئندہ
نومبر
داعش کے سرپرستوں کے خلاف بولنا لبنانی وزیر خارجہ کو مہنگا پڑگیا
?️ 19 مئی 2021سچ خبریں:لبنان کے وزیر خارجہ کو داعش کو ایجاد کرنے والوں پر
مئی