?️
عراقی وزیر اعظم کا فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھنے اعلان
عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے بغداد میں فلسطین کے نئے سفیر سے ملاقات کے دوران ایک بار پھر فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی حمایت کے اپنے اصولی مؤقف کا اعادہ کیا۔
عراقی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ عراق فلسطینی عوام کے حقوق کی مستقل حمایت جاری رکھے گا اور آبادکاری کی پالیسی اور اجتماعی سزا جیسے اقدامات کی مخالفت کرتا ہے۔
وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملاقات کے دوران خطے میں کشیدگی اور بحران کو بڑھانے والی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں کو ہم آہنگ بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا تاکہ خطے کے استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔
اس موقع پر بغداد میں تعینات فلسطینی سفیر سمر عوض اللہ نے فلسطینی عوام کی مسلسل حمایت پر عراقی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور خطے میں کشیدگی کم کرنے میں بغداد کے کردار کو سراہا۔
فلسطینی سفیر نے عراق میں جاری ترقیاتی اور تعمیراتی پیش رفت کو بھی قابل توجہ قرار دیتے ہوئے مختلف شعبوں میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔


مشہور خبریں۔
انگلینڈ میں ایک بار پھر ہڑتال
?️ 21 جولائی 2023سچ خبریں:برٹش میڈیکل ایسوسی ایشن، جسے BMA کہا جاتا ہے، نے اعلان
جولائی
شام میں اگلے سال تک 15 ملین سے زیادہ لوگوں کو انسانی امداد کی ضرورت
?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں: اقوام متحدہ کے ایمرجنسی ریلیف کوآرڈینیٹر مارٹن گریفتھس نے
دسمبر
امریکی وزیر جنگ: ایران کے بارے میں ہمارے اہداف تبدیل نہیں ہوئے
?️ 30 مئی 2026سچ خبریں: پینٹاگون کے سربراہ نے کہا کہ ایران کے بارے میں
مئی
یوکرین کے تنازع پر ٹرمپ کے موقف کی تبدیلی پر پیوٹن کے تبصرہ
?️ 29 جون 2026سچ خبریں: ولادیمیر پیوٹن، صدر روس، نے اس سوال کے جواب میں کہ
جون
غزہ امن منصوبہ دراصل ایک اسرائیلی منصوبہ ہے
?️ 4 اکتوبر 2025 غزہ امن منصوبہ دراصل ایک اسرائیلی منصوبہ ہے عالمی شہرت یافتہ فلسطینی
اکتوبر
ترکی امارات کے ساتھ تعلقات کیوں بڑھانا چاہتا ہے؟
?️ 21 جولائی 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے ابوظہبی میں متحدہ عرب
جولائی
مغربی مصنوعات کے بائیکاٹ سے متبادل مقامی اشیا کی طلب میں اضافہ ریکارڈ
?️ 3 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) غزہ میں اسرائیلی مظالم کی مبینہ حمایت کے
دسمبر
پیوٹن جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں مذاق نہیں کر رہے ہیں: بائیڈن
?️ 7 اکتوبر 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے دعویٰ کیا کہ روسی صدر
اکتوبر