عراقی جمعیت علمائے اہلسنت کا الحشد الشعبی کے بارے میں اہم بیان

الحشد الشعبی

🗓️

سچ خبریں:عراقی جمعیت علمائے اہلسنت کے سربراہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ الحشد الشعبی عراق کی ایک اہم طاقت ہے۔
سومریہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، عراقی اہلسنت علماء ایسوسی ایشن کے سربراہ خالد الملا نے عراقی عوامی مزاحمتی گروپ الحشد الشعبی کے قیام کی ساتویں سالگرہ کے موقع پر فوجی پریڈ کے بارے میں ٹویٹ کیا، رپورٹ کے مطابق انہوں نے اس سلسلے میں واضح الفاظ میں کہا کہ الحشد الشعبی ہمارے ملک کی ایک اہم طاقت ہے ، اس کو نظرانداز کرنے کا مطلب عراق کو نظر انداز کرنا ہے۔لہذا تمام جہتوں سے اس تنظیم کی مدد کرنا ضروری ہے۔

عراقی اہلسنت علماء ایسوسی ایشن کے سربراہ نے کہاکہ الحشد الشعبی عراق کی حمایت کرنے والی ایک مضبوط تنظیم ہے،یہی وہ عوامی تنظیم تھی جس نے عراقی شہروں کو داعش دہشت گرد گروہ کے کنٹرول سے آزاد کرایا تھا، ہم الحشد الشعبی کے پرچم تلے متحد ہوئے۔

الحشد الشعبی کے قیام کی ساتویں سالگرہ کے موقع پر ہفتہ کے روز صوبہ دیالی میں اس مذاحمتی گروپ کی فوجی پریڈ کا انعقاد کیا گیاجس میں عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے شرکت کی اور تقریر کی، انھوں نے اس تنظیم کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے تکفیری دہشت گردی کو کچل دیا، عراقی وزیر اعظم نے مزید کہاکہ الحشد الشعبی کے جوان عراقی جوان ہیں اور ان کے ساتھ عراق اپنا تاریخی مقام دوبارہ حاصل کرلے گا۔

الکاظمی نے یہ بھی زور دیاکہ آج اس عوامی تنظیم کے خلاف بہت کام ہورہا ہے اور کچھ لوگ اس سے دشمنی کررہے ہیں، الکاظمی نے اس تنظیم کی ساتویں سالگرہ پر بھی اس مزاحمتی گروپ کے مجاہدین کو مبارکباد پیش کی اور کہاکہ ہمیں اس عوامی تحریک کے بہادرانہ اقدامات اور ان کے اہل خانہ کی قربانیوں کو سراہنے کی ضرورت ہے۔

 

مشہور خبریں۔

وزیر خزانہ کا رواں ماہ کامیاب پاکستان پروگرام شروع کرنے کا اعلان

🗓️ 14 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  وزیر خزانہ شوکت ترین نے رواں ماہ کامیاب

سرینگر کے اسکول میں حجاب پر پابندی ،مسلمانوں کی شناخت پر ایک اور شرمناک حملہ ہے ، غلام گلزار

🗓️ 9 جون 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

طوفان الاقصیٰ کی لڑائی میں حماس کی برتری کا اعتراف 

🗓️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی فوج کے ترجمان دانیال ہگاری نے اپنی پریس

بائیڈن نے یوکرین کے بارے میں میکرون کی تجویز مسترد کر دی

🗓️ 7 جون 2024سچ خبریں: پولیٹیکو نے باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے

رفح میں شاباک کے معزول سربراہ کی آخری عرضی

🗓️ 3 اپریل 2025سچ خبریں: عبرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی پبلک انفارمیشن سروس شباک

 شام میں نوجوانوں کی مزاحمت؛ الجولانی کی حکومت کے خلاف بغاوت کا نیا محاذ  

🗓️ 10 مارچ 2025 سچ خبریں:شام کے بہادر نوجوان داخلی کمزوریوں اور بیرونی جارحیتوں کے

یورپی سماجی کارکنوں کا فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

🗓️ 13 اگست 2022سچ خبریں:تین یورپی ممالک میں متعدد سماجی کارکنوں اور فلسطینی قوم کے

صیہونی کمپنیوں پر کیا بیتی؟

🗓️ 12 ستمبر 2023سچ خبریں: صیہونی خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ہیکرز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے