🗓️
سچ خبریں:عراقی سکیورٹی کے ماہر نے امریکہ اور عراق کے درمیان مذاکرات کے تیسرے دور کے انعقاد کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا عراق سے اپنی فوجیں واپس بلانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
الملومہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی سکیورٹی کے ماہر تجزیہ کار صباح العکیلی نے امریکہ عراق کے درمیان مذاکرات کےتیسرا دور کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عراق اور امریکہ کے درمیان اسٹریٹجک مذاکرات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ عراق سے اپنی افواج کا انخلا کرنے کی کوئی خواہش نہیں رکھتا ہے، عراقی ماہر نے مزید کہاکہ امریکی – عراق مذاکرات کے تیسرے دور سے عراقی وفد کا بیان امریکی فریق کے بیان کے قطعی منافی ہے اور اس سے ہمارے لیے یہ واضح ہوجاتا ہے کہ ایک طرح کا خفیہ معاہدہ ہوا ہے۔
العکیلی نے زور دے کر کہا کہ امریکی فوجیوں کے ہمارے ملک سے جانے کا کوئی پتا نہیں ہے کیونکہ انخلا کے لئے کوئی خاص ٹائم ٹیبل موجود نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ عراقی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ فواد حسین امریکی فوجیوں کے عراق چھوڑنے کی ضرورت پر یقین نہیں رکھتے ہیں اور وہ اس کا اعلان بھی کر چکے ہیں۔
عراقی ماہر نے کہاکہ عراقی وزیر خارجہ کے عہدہ داروں سے امریکی افواج کے انخلا کے وقت کی ضرورت کے بارے میں سیاسی گروہوں اور حتی کہ عراقی پارلیمنٹ کی سلامتی اور دفاع کمیٹی کے تمام مطالبات کی خلاف ورزی ہوتی ہے، یادرہے کہ بغدا ائر پورٹ کے نزدیک امریکہ کے ہاتھوں ایرانی سپاہ پاسداران کی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی اور عراقی الحشد الشعبی کے نائب کمانڈ ابو مہدی المہندس کےشہید کیے جانے کے فورا بعد عراقی پارلیمنٹ نے اس ملک سے تمام غیر ملکی مخصوصا امریکی افواج کے انخلا پر مبنی ایک بل پاس کیا تھا جس کے بعد عراق میں غیر ملکی افواج کی موجودگی کا کوئی جواز نہیں رہ جاتا ہے تاہم اس بل کو پاس ہوئے دوسال ہونے جارہے ہیں لیکن اس پر ابھی تک عملدرآمد نہیں ہوسکا ہے جس میں امریکہ سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔
مشہور خبریں۔
یمن اور یوکرین جنگ کے بارے میں برطانیہ کا دوغلہ پن
🗓️ 19 مارچ 2022سچ خبریں:انگلینڈ کے سابق فٹبالر اور کوچ ایلن شیرر نے یوکرین کے
مارچ
Hail a Ride Hands-Free: Apple Opens Siri to Outside Developers
🗓️ 28 جولائی 2021 When we get out of the glass bottle of our ego
نیتن یاہو کا بائیڈن کے بارے میں صیہونی کابینہ کو مشورہ
🗓️ 30 مارچ 2023سچ خبریں:نیتن یاہو نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ تل ابیب-واشنگٹن اتحاد
مارچ
شام میں داعشی سرغنہ ہلاک
🗓️ 11 اگست 2022سچ خبریں:شام کے صوبے درعا میں اس ملک کی فوج کے ساتھ
اگست
شمالی وزیرستان: فورسز کا آپریشن، پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث افغان شہری ہلاک
🗓️ 8 فروری 2025شمالی وزیرستان: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع
فروری
800,000 سے زیادہ اسرائیلی حزب اللہ کی فائر لائن کے نیچے
🗓️ 23 ستمبر 2024سچ خبریں: Yediot Aharanot اخبار نے اعلان کیا ہے کہ صرف ایک
ستمبر
دہشت گردانہ حملہ ناکام بنانے پر وزیراعظم کا سیکیورٹی جوانوں کو سلام
🗓️ 3 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے پنجگور اور نوشکی
فروری
امریکہ اور انگلینڈ یمنی پانیوں کے لئے خطرہ
🗓️ 2 جنوری 2024سچ خبریں:یمنی پارلیمنٹ نے مزید کہا کہ امریکہ، انگلینڈ اور دیگر قابض
جنوری