?️
سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ میں بدر دھڑے کے ایک رکن نے اس ملک کے وزیر خارجہ کے صیہونی میڈیا کودیے جانے والے انٹرویو پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ عراقی آئین نے صیہونی حکومت کے ساتھ کسی بھی طرح کا تعلق رکھنے کی اجازت نہیں دی ہے۔
الفرات نیوزکی رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ میں بدر دھڑے کے رکن کریم المحمداوی نے اس ملک کے وزیر خارجہ فواد حسین کے صیہونی میڈیا کو دیے جانے والے حالیہ انٹرویو پر ردعمل ظاہر کیا، رپورٹ کے مطابق انہوں نے اس انٹرویو پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عراقی آئین نے صیہونی حکومت کے ساتھ کسی بھی تعلق کی اجازت نہیں دی ہے۔
انھوں نے مزیدکہا کہ صہیونی میڈیا کو دیا جانے والاعراقی وزیر خارجہ کا انٹرویو تل ابیب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے عراقی حکام کے رجحان کا پیغام لگتا ہے، انہوں نے کہا کہ صہیونی میڈیا کے ساتھ وزیر خارجہ کے انٹرویو کی تحقیقات عدلیہ اور حکومت کو جلد از جلد شروع کرنی چاہیے، ہم تل ابیب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے کسی بھی اقدام کے خلاف خبردار کرتے ہیں۔
یادرہے کہ قبل ازیں اسلامی مزاحمتی تحریک کے ترجمان نصر الشمری نے عراقی وزیر خارجہ کے متنازعہ اور عجیب و غریب اقدام پر ردعمل میں اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں لکھاکہ ہم صیہونی دہشت گرد حکومت سے وابستہ ایک سیٹلائٹ چینل کو فواد حسین کے انٹرویو کی مذمت کرتے ہیں۔
الشمری نے اس طرز عمل کو غیر منصفانہ اور صیہونی حکومت کی ایک قسم کی حمایت قرار دیتے ہوئے مزید کہاکہ یہ اقدام ان واقعات کے بعد ہوا ہے جو اس دہشت گرد اور مجرمانہ حکومت کے خلاف آزاد معاشروں کی مخالفت کو ظاہر کرتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
فرار قیدی واپس آجائیں، ورنہ سخت سزا ملے گی۔ مراد علی شاہ
?️ 3 جون 2025کراچی (سچ خبریں) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے وارننگ دیتے ہوئے
جون
صیہونی حکومت کے فوجی اڈے سے 60 ہزار کارتوسوں کی چوری کا انکشاف
?️ 25 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی فوجیوں نے منگل کے
جولائی
کیا عمران خان رہا ہونے والے ہیں؟
?️ 20 جون 2024سچ خبریں: شیخ رشید نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی
جون
تیل پر بات چیت کے لیے امریکی حکام کا سعودی عرب کا خفیہ دورہ
?️ 26 مئی 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن کے دو سینئر حکام نے سعودی
مئی
اردگان کے مخالفین نے جیتنے کا موقع گنوا دیا:دی گارڈین
?️ 28 مئی 2023سچ خبریں:برطانوی اخبار نے ترکی کے صدارتی انتخابات کے دوسرے راؤنڈ کے
مئی
اراکین قومی اسمبلی کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں
?️ 12 مارچ 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے اراکین قومی اسمبلی سے
مارچ
یمن کی تقدیر خلیج تعاون کونسل سے منسلک ہے :ریاض
?️ 8 اپریل 2022سچ خبریں: یمن کے بحران کے حل کے بہانے سعودی عرب میں
اپریل
سابق قطری وزیراعظم کی خلیج فارس کی سلامتی کے لیے عرب ممالک کو نئی تجویز
?️ 7 اگست 2021سچ خبریں:خلیج فارس اور بحیرہ عمان میں بحری جہازوں پر ہونے والے
اگست