?️
سچ خبریں:عراقی فوج سے وابستہ صوبہ الانبار کی آپریشن کمانڈ نے اس صوبہ کے رمادی شہر کے شمال میں داعش کے ایک خطرناک رہنما کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔
المعلومہ ویب سائٹ کے مطابق عراق کے صوبہ الانبار کی آپریشن کمانڈ نے اعلان کیا کہ رمادی شہر کے شمال میں سکیورٹی آپریشن کے دوران داعش کے ایک خطرناک رہنما کو گرفتار کر لیا گیا،رپورٹ کے مطابق عراقی سکیورٹی فورسز نے رمادی کے شمال میں البوذیاب کے علاقے میں گھات لگا کر کارروائی کرتے ہوئے داعش کے اس رہنما کو بغیر کسی مزاحمت کے گرفتار کر لیا۔
ایک سکیورٹی ذریعے نے اس سلسلے میں کہا کہ گرفتار ہونے والا داعش کا رہنما صوبہ الانبار میں داعش کی باقیات کے اہم ترین عناصر میں شمار ہوتا ہے جو وسیع پیمانے پر عراقی سکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں کا ذمہ دار تھا۔
عراقی سکیورٹی ذرائع نے داعش کے عناصر کے حراستی مقامات سے متعلق بعض انٹیلی جنس معلومات کا حوالہ دیتے ہوئے تاکید کی کہ ان معلومات کی بنیاد پر سکیورٹی فورسز نے کاروائی کی اور داعش کے اس خطرناک رہنما کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئیں، انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں داعش کے اس رہنما کے خلاف متعدد عدالتی احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں میں عراقی سکیورٹی فورسز نے اس ملک کے مغرب میں واقع شورش زدہ صوبوں میں بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا ہے اور داعش دہشت گرد گروہ کے باقیات کی ایک بڑی تعداد کو ہلاک یا گرفتار کیا ہے۔


مشہور خبریں۔
حماس کا سوڈان سے قابضین کے ساتھ تعلقات مسترد کرنے کا مطالبہ
?️ 4 فروری 2023سچ خبریں:آج فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس نے صیہونی حکومت کے
فروری
گوگل کا کروم براؤزر کے لیے 3 نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان
?️ 3 مارچ 2024سچ خبریں: گوگل کی جانب سے کروم ویب براؤزر میں 3 نئے
مارچ
صہیونی حکام کے استعفوں کی لہر
?️ 13 مئی 2024سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے غزہ میں تل ابیب کے اہداف کی
مئی
آیت اللہ خامنہ ای کی تقریر پر بین الاقوامی میڈیا کا ردعمل
?️ 5 جون 2025سچ خبریں:آیت اللہ خامنہ ای نے امریکہ کی جانب سے نئی جوہری
جون
عالمی خاموشی کے درمیان اسرائیل نسل کشی سے لفطف اندوز ہو رہا ہے
?️ 21 جولائی 2025عالمی خاموشی کے درمیان اسرائیل نسل کشی سے لفطف اندوز ہو رہا
جولائی
ایرانی صدر کی وفات پر پاکستان کا ایک روزہ سوگ کا اعلان
?️ 20 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کے
مئی
ایک بالشت فلسطینی سرزمین پر قبضے کی اجازت نہیں دیں گے:حماس
?️ 1 نومبر 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اس بات پر زور
نومبر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان دورے کا امکان
?️ 18 جولائی 2025 سچ خبریں: بین الاقوامی خبر رساں ادارے روئٹرز نے پاکستانی ٹی وی
جولائی