?️
سچ خبریں:قطر کے وزیر خارجہ نے فوری طور پر طالبان حکومت کوتسلیم نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان پہلے اپنے وعدوں پر عمل کریں۔
الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق قطر کے وزیرخارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے فوری طور پر طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کے امکان کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کو اپنے مثبت بیانات اور وعدوں پر عمل کرنا چاہیے،اطلاعات کے مطابق قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے افغانستان میں طالبان کے کنٹرول حاصل کرنے کے بعد پہلی بار افغانستان کا دورہ کیا،یادرہے کہ یہ کسی بھی غیر ملکی سفارت کار کا طالبان حکومت میں پہلا دورہ ہے۔
قطر کے وزیرخارجہ نے اپنے دورے میں طالبان وزیر اعظم ملّا محمد حسن اخوند سمیت اہم حکومتی عہدیداروں کے علاوہ سابق صدر حامد کرزئی اور قومی مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ سے بھی ملاقات کی اور نئی حکومت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی کے اتوار کے روز اس اہم دورے کی تفصیلات منظر عام پر نہیں آئی ہیں لیکن آج قطر کے وزیر خارجہ نے فرانسیسی وزیرِ خارجہ لودریان کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس وقت طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنا ہماری پہلی ترجیح نہیں ہے بلکہ اس سے زیادہ اہم بات یہ ہے کہ طالبان دنیا کے ساتھ کس طرح کے تعلقات استوار کرتے ہیں۔
قطر کے وزیر خارجہ کے مطابق انھوں نے طالبان پر واضح کیا کہ اپنے مثبت بیانات اور وعدوں پر قائم رہ کر ہی وہ عالمی دنیا کا اعتماد حاصل کرسکتے ہیں اور خواتین کی شمولیت کے ساتھ قومی حکومت کا قیام اس کی پہلی کڑی ہوگی، واضح رہے کہ اس سے قبل فرانس کے صدر میکرون اور وزیر خارجہ دونوں نے طالبان پر جھوٹ بولنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ فرانس طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کرےگا۔
مشہور خبریں۔
سفید آٹا "میدہ” سے بنی چیزیں صحت کے لیے کیسی ہیں؟
?️ 23 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} سفید آٹا دنیا میں بہت زیادہ استعمال کیا
فروری
جنگ نے شام کے تیل کے شعبے کو 100 بلین ڈالر سے زیادہ کا نقصان پہنچایا ہے:شامی وزات پیٹرولیم
?️ 6 فروری 2022سچ خبریں:شام کی وزارت تیل اور معدنی وسائل کے مطابق 2011 میں
فروری
سعودی عرب نے تیونس میں غیر قانونی طور پر جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے والے صدر کی حمایت کردی
?️ 1 اگست 2021ریاض (سچ خبریں) سعودی عرب نے تیونس میں جمہوری حکومت کا تختہ
اگست
مار خور ہمارے بھرپور قدرتی ورثے کی علامت ہے،وزیر اعظم شہباز شریف کا مارخور کے پہلے عالمی دن کے موقع پر پیغام
?️ 24 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج
مئی
ایران نے ایک بار پھر مغربی صیہونی فتنہ پر قابو پالیا:سید حسن نصراللہ
?️ 15 نومبر 2022سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ تحریک کے سکریٹری جنرل نے اپنے خطاب
نومبر
امریکی اسٹاک مارکیٹ ایک بار پھر سرخ دایرے میں
?️ 11 اپریل 2025سچ خبریں: ایسوسی ایٹڈ پریس کی ایک رپورٹ کے مطابق، دوسرے ممالک
اپریل
پارا چنار کے حالات پر ایران کا بیان اور حکومت کا ردعمل
?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے پارا چنار
اگست
امریکہ شام میں کیا دہشتگردیاں کر رہا ہے؛روس کی زبانی
?️ 22 جون 2023سچ خبریں:روسی صدر کے خصوصی نمائندے نے کہا کہ ماسکو کے پاس
جون